Rawalpindi crime report; Muree police arrest two men for abusing 13 year old girl
مری پولیس کی اہم کاروائی، 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مری پولیس کی اہم کاروائی، 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار، پولیس متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا، پولیس ملزم شاہ زیب نے لڑکی کی گردن پر چاقو رکھ کر کہا کہ اگر شور واویلا کیا تو جان سے مار دونگا، درخواست گزارملزم شاہ زیب نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کا ساتھی ویڈیو بناتا رہا، مدعی ایس پی صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، پولیس اے ایس پی مری سرکل محمد وقاص خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری راجہ محمد رشید اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شاہ زیب اور اس کے ساتھی محمد عمران کو گرفتار کرلیا، پولیس متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزمان کا میڈیکل کرواکے ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا، پولیس ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی ملزمان کی گرفتاری پر اے ایس پی مری سرکل ،ایس ایچ اواور پولیس ٹیم کو شاباش عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، ایس پی صدر ضیاء الدین احمدترجمان راولپنڈی پولیس
Rawalpindi; Shah Zaib along with his accomplice Mohammad Imran have been arrested by Muree police for abusing a 13 year old girl.
:تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کار وائی، کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
Race Course Station Police arrest a man for attempted rape of minor girls arrested within an hour of report registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کار وائی، کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار،متاثرہ بچیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ بچیوں کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عابد حسین نے اُ س کی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور گود میں بیٹھا کر زیادتی کی کوشش کی، جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عابد حسین کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بڑی کامیابی، ٹیکسلا میں گینگ ریپ معہ اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار
Pothohar division police arrest 3 accused of gang rape and indiscriminate murder in Taxila
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بڑی کامیابی، ٹیکسلا میں گینگ ریپ معہ اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو 14 ستمبر کو ایک عورت کی نعش ملی جس کی شناخت روبینہ شاہین کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی زیر نگرانی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیں، انویسٹی گیشن ٹیموں میں خاتون تفتیشی افسر کو بھی شامل کیا گیا، پولیس ٹیموں نے مختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے،ٹیکسلا اور صدر واہ کی پولیس ٹیموں نے ہیومین انٹیلی جینس اور ٹیکنیکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے 03ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں،پولیس نے 14 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا عورت کو روزانہ اس راستے سے جاتا ہوا دیکھتے تھے اور ہم گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے،خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا اور نعش ویرانے میں پھینک دی،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ٹیکسلا و صدر واہ پولیس کی ٹیموں کو شاباش،تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عورتوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال ناقابل برداشت ہے، ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔
تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والا ملزم گرفتار
Kahuta police operation, accused arrested for robbing citizens through slip gambling
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والا ملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون،مختلف نمبرزکی پرچیاں برآمد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے ملزم عاطف منظور کوگرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے نقدی رقم03ہزار400 روپے،موبائل فون اور مختلف نمبرزکی پرچیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوکہوٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔