Kallar Syedan; Ex MPA Raja Mohammad Ali appointed vice President PML-N Punjab
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق راجہ کے فرزند سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Kallar Syedan; Ex MPA Raja Mohammad Ali has been appointed vice President PML-N Punjab, A copy of the notification was issued by Rana Sanaullah Khan President PML-N Punjab.
تحصیل بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر ز نے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 19 اکتوبر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا
Lady health workers and supervisors across the tehsil have announced a sit-in protest in front of Parliament House from October 19 if the demands are not resolved.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر ز نے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 19 اکتوبر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ فیصلہ کلر سیداں میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت مرکزی صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن پنجاب رخسانہ انور نے کی اجلاس میں تحصیل کلر سیداں سمیت گوجرخان اور ٹیکسلا کی لیڈی ہیلتھ ورکز اور سپروائزرز نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی صدر رخسانہ انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپروائزرز کو مستقل کر کے ان کے پرموشن آرڈرز کیساتھ ساتھ بقایا جات ادا کرے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے جائز حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پنجاب بھر کی ورکرز اور سپروائزر ز 19 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوجاتے دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پولیس نے قتل کے اشتہاری مجرم کو اپنے گھر میں پناہ دینے کے الزام میں والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
Police arrested the father and registered a case against him for harboring a notorious murderer in his house
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس نے قتل کے اشتہاری مجرم کو اپنے گھر میں پناہ دینے کے الزام میں والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مجرم اشتہاری طاہر مرتضی کو اس کے حقیقی والد غلام مرتضی نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مکان کا گھیراؤ کرتے ہوئے مین گیٹ سے داخل ہوئے تو صحن میں موجود ایک عمر رسیدہ شخص نے باآواز بلند پکارا کہ بیٹا طاہر بھاگو پولیس آ گئی ہے جس پر مجرم اشتہاری نے مکان کی عقبی دیوار سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی اور جنگل کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیاجبکہ پناہ دینے والے شخص جس نے بعد دریافت اپنا نام غلام مرتضی بتایا اور جو مجرم اشتہاری کا والد ہے کو قابو کر لیا گیا۔
ریسکیو کلرسیداں نے شہید چوک سوئی چیمیاں میں ٹریفک حادثہ کے دوران ملنے والی پانچ لاکھ سے ذاھد کی رقم مالکان کے سپرد کر دی
Rescue staff handed over more than Rs 500,000 found during a traffic accident in Shaheed Chouk Sui Cheemian to the owners
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریسکیو کلرسیداں نے شہید چوک سوئی چیمیاں میں ٹریفک حادثہ کے دوران ملنے والی پانچ لاکھ سے ذاھد کی رقم مالکان کے سپرد کر دی حادثہ کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ریسکیو1122کلر سیداں کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتداء طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا اس دوران زخمیوں کے پاس 5 لاکھ 6 ہزار 2 سو 90 روپے کی رقم ایک عدد بٹوا بائیک کے کاغذات شناختی کارڈ ڈیبٹ کارڈ بحفاظت ورثا کے حوالے کیے اس موقع پر ورثا نے ریسکو 1122 کلرسیداں آفس جا کر سٹاف کی ایمانداری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تحصیل انچارج حارث فاروق صاحب نے سٹاف کو شاباشی دی۔
کلرسیداں کے سابق کونسلر ظفر محمود مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چھنی میں ادا کی گئی
Zafar Mehmood, former councilor , passed away after a short illness. Funeral prayers were offered at village Chani.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے سابق کونسلر ظفر محمود مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چھنی میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،محمود شوکت بھٹی،چوہددی ظہیر محمود،،زبیرکیانی،چوہدری شفقت محمود،راجہ محمد ثقلین،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز،مرزا ظفراقبال,ٹھیکیدار لطیف بھٹی،محمد حنیف،چوہدری ضیارب منہاس,شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی,صوبیدار غلام ربانی،چوہددی نعیم بنارس،حاجی محمد اسحاق،نمبردار اسد عزیز،مرزا ارشد عنایت،سردار آصف،صاحبزادہ بدر منیر،مسعود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو
Reorganization of People’s Youth Organization Tehsil Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو،راجہ ثاقب جنجوعہ ایڈووکیٹ صدر ابراہیم بٹ سینیئرنائب صدر چوہدری ثاران علی جنرل سیکرٹری اور راجہ زعفران سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیئے گئے۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ غلام قنبر نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
سابق معلم گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں چوہدری محمود اختربرطانیہ میں انتقال کر گئے
Ch Mahmood Akhtar of Jaswala passed away in Birmingham
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ کے رہائشی سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری گلفراز (مرحوم)کے بیٹے اور سابق معلم گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں چوہدری محمود اختربرطانیہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم کو برطانیہ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔