DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will hold a power show at Liaquat Bagh on October 10. All officials from across the district will attend the meeting.

پاکستان تحریک انصاف دس اکتوبر کو لیاقت باغ میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی ضلع بھر سے تمام عہدیداران اس جلسے میں شرکت کرینگے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف دس اکتوبر کو لیاقت باغ میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی ضلع بھر سے تمام عہدیداران اس جلسے میں شرکت کرینگے۔ اور تمام عہدیداران کی حلف برداری بھی ہو گی۔ تقریب میں صرف عہدیداران شرکت کرینگے۔ اس تقریب میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور صدر شمالی پنجاب ایم این اے صداقت علی عباسی خصوصی خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی لیاقت باغ میں اپنی طاقت کا مظا ہرہ کرکے اپوزیشن کو پیغام دے گی کہ پاکستان کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو مسترد کرتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انکے ویژن کے ساتھ ہیں۔ ہمارا لیڈر کرپٹ نہیں نہ ہی اسکی بیرون ملک کوئی جائیداد ہے نہ کوئی کاروبار اپوزیشن منی لانڈرنگ سے لوٹی گئی دولت کو بچانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کرنل (ر) راجہ اجمل صابر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف، سیکرٹری گڈ گورننس کرنل (ر) ظفر عباسی، صدر انصاف ویلفئیر راجہ سعید آف گڑھیٹ،ممبر بیت المال راجہ اظہر مامون اور چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ عنائت اللہ ستی نے کیا۔ اس موقع پر تحصیل بھر سے عہدیداران لیبرونگ کے عہدیداران یو سی عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ دس اکتوبر بروز ہفتہ دن دو بجے ضلع بھر کی تحصیلوں ہر یونین کونسلز اور ہر سٹی سے ہزاروں کی تعداد میں عہددیاران شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سے کیے گے وعدے پورے کریں اداروں کو کرپشن سے پاک کریں۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سابق وزیر اعظم نے حلقہ کی عوام کو سخت مایوس کیا اور کہوٹہ کی عوام کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے۔

Kahuta; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will hold a power show at Liaquat Bagh on October 10. All officials from across the district will attend the meeting.

Show More

Related Articles

Back to top button