London; Government Pensions in the UK Men and women born between 6 October 1954 and 5 April 1960 will begin receiving pensions on the occasion of their 66th birthday.
برطانیہ میں سرکاری پنشن 6 اکتوبر 1954 اور 5 اپریل 1960 کے درمیان پیدا ہونے والے مرد اور خواتین اپنی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر پنشن وصول کرنا شروع کریں گے
لندن , محمد نصیر راجہ۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ سرکاری پنشن کیلئے عمر کی حد اب 66 سال کو چھو گئی ہے اور اس میں بتدریج مزید اضافہ ہوگا۔ حالیہ برسوں میں پنشن کوالیفائنگ ایج میں مستقل اضافے کے بعد جس عمر میں زیادہ تر لوگوں نے ریاستی پنشن وصول کرنا شروع کی ہے وہ اب سرکاری طور پر 66 سال ہوگئی ہے۔ 6 اکتوبر 1954 اور 5 اپریل 1960 کے درمیان پیدا ہونے والے مرد اور خواتین اپنی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر پنشن وصول کرنا شروع کریں گے۔ اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کیلئے سرکاری پنشن کی عمر میں مرحلہ وار اضافہ ہوگا جو بڑھ کر 67 اور پھر 68 ہو جائے گی۔ نئے افراد کو فی ہفتہ 175.20 پونڈ فی ہفتہ مکمل سرکاری پنشن ملے گی۔ مکمل رقم کی وصولی کیلئے متعدد کرائی ٹیریا ہیں جن میں نیشنل انشورنس کے 35 کوالیفائنگ برسوں کو پورا کرنا ہوگا۔ لوگوں کی عمر زیادہ ہونے کے ساتھ ہی ریاستی پنشن شروع ہونے کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے پنشن کی عمر کو بڑھا کر 68 سال کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم یہ اضافہ متنازع بن رہا ہے خصوصاً ان خواتین کیلئے جن میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپینرز کا کہنا ہے کہ تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں میں 1950 کی دہائی میں پیدا ہونے والی خواتین اور جو متاثرہ افراد ہیں انہیں آگاہ کرنے کے سلسلے میں غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔
London; The age at which most people start to receive the state pension has now officially hit 66 after steady rises in the qualifying age in recent years.
Men and women born between 6 October, 1954, and 5 April, 1960, will start receiving their pension on their 66th birthday.
For those born after that, there will be a phased increase in state pension age to 67, and eventually 68.It comes as the chancellor vowed the “triple lock” pledge is safe.
برٹن آن ٹرینٹ میں مقیم صفدر حسین چٹھہ 120برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Safdar Hussain Chatha, a resident of Burton on Trent, has died at the age of 120. namaz e janaza held in village Mahnder, Gujar Khan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…برٹن آن ٹرینٹ میں مقیم صفدر حسین چٹھہ 120برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں ماہندر میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔