Kallar Syedan; Two injured in a collision between a motorcycle and a Suzuki carry. man from Borgi Vaince shifted to DHQ Hospital in critical condition.
موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کامران عرف کامی سکنہ بورگی وینس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کامران عرف کامی سکنہ بورگی وینس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ میرہ شمس کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کامران کلر سیداں سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کامران، گاڑی ڈرائیور عثمان اور نامعلوم خاتوں زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں سے ریسکیو 1122 کی گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا جہاں کامران کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء ریسکیو 1122 کے اہلکار نے شدید زخمی ہونے والے کامران کی جیب سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم، موبائل فون،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضرور اشیاء محفوظ کرنے کے بعد ریسکیو انچارج حارث فاروق نے زخمی کے بھائی زعفران کے حوالے کر دی ہیں۔ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان کے مطابق کیری ڈبہ کے ڈرائیور کے پاس لرنر لائسنس تھا۔
Kallar Syedan; Two persons including a woman were injured in a collision between a motorcycle and a carry box. Kamran alias Kami, a resident of Borgi Vaince, was shifted to DHQ Hospital Rawalpindi in critical condition. the accident happened near Maira Shamas.
پی ٹی آئی ایوویلیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تحصیل کلر سیداں کا پہلا اجلاس زیر صدارت راجہ اظہر پاکستانی نے کی
The first meeting of PTI Evolution and Monitoring Committee Tehsil Kallar Syedan was chaired by Raja Azhar Pakistani.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی ایوویلیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تحصیل کلر سیداں کا پہلا اجلاس زیر صدارت راجہ اظہر پاکستانی نے کی۔اجلاس میں تحصیل کمیٹی کیڈپٹیکواڈینیٹر شاہد ضیاء تحصیل ممبران عاصم مختار مغل۔چوہدری ظہور احمد نے شرکت کی اجلاس میں ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس کا ایجنڈا تین نقاط پر مشتمل تھا۔۔سب سے پہلے اس تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور تنظیمی زمہ داریوں پر بات کی گئی دوسرا پوائنٹ ایجنڈا پارٹی کے رہنماؤں بلخصوص تحصیل و ایم سی کے عہداداران کے رویوں پر بات کی گئی اور ایجنڈے کا تیسرا اہم نقطہ تحصیل بھر کے تمام سرکاری اداروں افسران کے عوام کے ساتھ رویے اور بڑھتی ھوئی کرپشن کے خاتمے کی راہ ھموار کرنا تھا۔
سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے
The arrest of former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz is the result of the NAB-Niazi nexus
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے انیس برس بعد جب گواھان بھی دنیا میں نہیں رہے تو انہیں دس برس کی سزا اور پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ سیاسی انتقام ہے چوہدری ریاض کو میاں نوازشریف سے وابستگی کی سزا دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار سابق بلدیاتی چییرمینوں راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،محمد زبیر کیانی،شاھد گجر،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالات نے ثابت کردیا کہ ملک میں احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین سے بدترین انتقام لیا جا رہا ہے ملک اور قوم کو درپیش سنگین مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہاہے سیاسی فضا کو دشمنیوں میں تبدیل کر دیاگیا حالات بہتر بنانے کی بجائے سارا زور اپوزیشن کو کچلنے پر لگایا جا رہا ہے۔
پولیس نے دوران گشت جعلی کاغذات اور نمبر پلیٹس نصب کرنے پر دو موٹر سائیکلز تھانے میں بند
Police confiscate two motorcycles at the police station for installing fake documents and number plates during the patrol
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت جعلی کاغذات اور نمبر پلیٹس نصب کرنے پر دو موٹر سائیکلز تھانے میں بند کر ہئے۔پولیس معلوم کی گشت پر تھی کہ اسی دوران عقیل انجم نامی شخص کے موٹر سائیکل کو روک کر اس کے کاغذات چیک کئے گئے تو موٹر سائیکل کے کاغذات اور انجمن نمبر میں تضاد پایا گیا۔ایک اور موٹر سائیکل سوار فیصل محمود کو بھی روک کر جب اس کے موٹر سائیکل کے کاغذات اور نمبر پلیٹ کو چیک کیا تھا تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کی پچھلی جانب نصب نمبر پلیٹ پر ”بھٹی ”درج تھا جس کے بارے میں ملزم تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے چوآ خالصہ میں چھاپہ مار کر ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر عدیل حسین،باسط محمود اور بلال بشیر کو 15000ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا
Price Control Magistrate Basharat Mehmood Awan raided Choa Khalsa and imposed a fine of Rs 15,000 on fertilizer dealers Adeel Hussain, Basit Mehmood and Bilal Bashir for selling DAP fertilizer at exorbitant prices.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے چوآ خالصہ میں چھاپہ مار کر ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر عدیل حسین،باسط محمود اور بلال بشیر کو 15000ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خبردار کیا کہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں اور رجسٹر بھی تیار کریں بصورت دیگرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،الحاج غلام ظہیر،راجہ محمد طارق،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری توقیر اسلم،سید مبارک نقوی،سید صابر شاہ اور دیگر نے ٹکال جا کر سابق ناظم چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ اور ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔