London; Heavy rains continue in UK, flood warnings issued in some areas, train or bus services likely to be effected
برطانیہ میں موسلادھار بارش جاری، بعض علاقوں میں فلڈ وارننگز دے دی گئیں, ٹرین اوربس سروسز کی منسوخی یا تاخیر کا امکان
لندن , محمد نصیر راجہ۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ برطانیہ میں موسلادھار بارش جاری ہے اور وارننگز دی گئی ہیں کہ کچھ علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے اور سفر میں رخنہ پڑ سکتا ہے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں40سے زائد وارننگز دی گئی ہیں۔ سمرسٹ اور ہمپشائر کے کچھ علاقوں میں ایک ماہ کی بارش42گھنٹے میں ہوچکی ہے۔ ویسٹ مڈ لینڈز اور ویسٹ اور سائوتھ ویسٹ کے حصوں اور زیادہ تر ویلز کے لیے میٹ آفس کی ایمبر وارننگ میں مڈ ڈے تک توسیع کردی گئی ہے جب کہ بقیہ ملک کے کافی حصوں کے لیے کم شدید نئی وارننگز ہیں۔ میٹ آفس نے کہا ہے کہ سمرسٹ میں بلیک ٹپس کے مقام پر116ملی میٹر اور ہمپشائر میں پرنسز مارش کے مقام پر101ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ میٹ آفس میٹرو لوجسٹ گریگ ڈیو ہرسٹ نے کہا ہے کہ ابھی مزید بارش ہونی باقی ہے۔ پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹرین اوربس سروسز کی منسوخی یا تاخیر کا امکان ہے۔
London; The Met Office said parts of Somerset and Hampshire saw a month’s worth of rainfall in 42 hours, while homes were flooded in Hemel Hempstead, Herts.
The River Coquet burst its banks at Rothbury in Northumberland, and there are now more than 40 flood warnings in place in England, Scotland and Wales.
Safety checks are being carried out on rail lines and bridges following heavy rain overnight in parts of Scotland.
Train passengers have been warned to expect disruption after Network Rail inspectors discovered flooding on lines in Fife, Aberdeenshire and Angus.