Kotli Sattian; Hameed Akhtar Memorial Shooting Volleyball Tournament was held at UC Santh Sarola, Dana Ground
حمید اختر میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد یو سی سانٹھ سرولہ تحصیل کوٹلی ستیاں ڈنہ کے گراؤنڈ میں کیا گیا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—حمید اختر میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد یو سی سانٹھ سرولہ تحصیل کوٹلی ستیاں ڈنہ کے گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی این اے ستاون آصف شفیق ستی ،امیدوار تحصیل ناظم کیپٹن طارق ستی ،راجہ احسان ستی ،امیدوار چئرمین حاجی حق نواز ستی نے اپنے سپوٹرز سمیت شرکت کی ٹورنامنٹ انتظامیہ ظفر محمد ستی ،سہیل ستی ،عاصم ستی ،نفیس ممتاز ستی ،شرافت ستی و دیگر نے مہمانان گرامی سمیت دیگر شرکا ء کا شکریہ ادا کیا مہمانان گرامی کا گراونڈ میں پہنچنے پر زبردست انداز میں استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار ہناے گئے مقررین نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنا منٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کھیلوں کے میدان سجنا مثبت اقدام ہے فیلڈ لائٹس میں پروگرام کا انعقاد بہت احسن اقدام ہے جتنا اچھا گراؤنڈ بنایا گیا اتنے ہی اچھی میچز ہوئے اتنا ہی اچھا کرآؤٹ تھا انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں ورلڈ آرگنائز ٹورنامنٹ تھا نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس ٹورنامنٹ میں دیگر شرکاء جن میں سماجی رہنماء حافظ عبد الستا الخیری،پی پی رہنماء تبسم منیرستی ،فاروق ستی طالب ستی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔
Kotli Sattian; Hameed Akhtar Memorial Shooting Volleyball Tournament was held at Union Council Santh Sarola, Dana Ground. Special guests included Pakistan Peoples Party NA-57 Asif Shafiq Satti, Tehsil Nazim Captain Tariq Satti, Raja Ehsan Satti, Chairman Chairman Haji Haq Nawaz Satti along with their supporters.
Rest of the news from Tehsil Kotli Sattian;
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پیپلزپارٹی کوٹلی ستیاں کے رہنماؤں صدر پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں اسد ستی سابق ناظم صاحبزادہ رئیس ستی جنرل سکریٹری کوٹلی ستیاں راشد محبوب ستی سردار راشد حمید سینئر نائب صدر سردار شیر باز سیکرٹری اطلاعات ضیاء الرحمان ستی سابق امیدوار ناظم سانٹھ سروله نوید ستی زمرد علی جعفری راجہ وحید دھنیال صدر پی پی ملوٹ ستیاں حاجی رب نواز ستی اسد نقوی راجا متین ستی نائب صدر پی پی پی اقتدار علی نقوی نے ایک اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ایم کے ڈی اے کی بحالی تھا جسے نمائندوں نے اپنے انتخابی نعرے کے طور پر استعمال کیا روڈ کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر ایم کے ڈی اے کو بھی بحال کرنے کے عہد و پیماں کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کے ڈی اے کا اپنا مخصوص فنڈ ہوتا ہے جو علاقے کی ترقی کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کی نہ بحالی کی وجہ سے عوام کے اندر بڑا تجسس پایا جاتا ہے گورنمنٹ کا آدھا دور گزر چکا ہے لیکن یہاں کے نمائندگان كے منہ سے اس عرصہ میں ایم کے ڈی اے کا نام تک نہیں سنا جس سے ان کی بے حسی اور لاپروائی عیاں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ایم کے ڈی اے کو فی الفور بحال کیا جائے جو اس خطے کی عوام کا درینہ مطالبہ ہے اس موقع پر صدر پیپلزپارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی نے کہا کہ ایم کے ڈی اے کی بحالی کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ خط بھی لکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی خبر نہیں کے یہ کام کہاں تک پہنچا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کنٹی تا ککڑ دھار سڑک کی تعمیر کے لیے جو فنڈز ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے منظور کرواے تھے جس میں سے سڑک کو پختہ کرنے کے لیے 75 ہزار روپے کے فنڈز فوکل پرسن عاطف اور ٹھیکیدار نے سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو نے والی سڑکوکھولنے کے لیے رکھے تھے مگر ایک سال بیت گیا مزکو رہ سڑک نہ کھولی جا سکی جس کی وجہ سے اس سڑک سے منسلک لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے عوام علاقہ نے حکومتی نمائندوں کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے منظور شدہ فندز کی تحقیقات کی جا ئیں اور عوام کی مشکلا ت میں کمی لا نے کے لیے لینڈ سلا ئیڈنگ سے بند سڑک کو فو ری طور پر کھو لا جا ے۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیان کے نو جوان سر گرم رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرمسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتار نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت کی طرف واضح اشارے مل رہے تھے کہ ن لیگی قیادت کو گرفتار کرلیا جائے گا نیب حکومت گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ظلم کرنے والے خود مکافات عمل کی گرفت میں آئیں گے جیلیں،گرفتاریاں ن لیگی قائدین و کارکنان کیلئے نئی نہیں ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک وفدسے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو ملک کو ترقی دینے کی سزاد ی جارہی ہے انہوں نے اپنے قائد میاں نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑا اسی وجہ سے آج ایک بارپھر وہ پابند سلاسل ہیں مسلم لیگ ن میں دراڑ ڈالنے کی تمام حکومتی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی جزل سیکرٹری نو ید نزیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتار نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت کی طرف واضح اشارے مل رہے تھے کہ ن لیگی قیادت کو گرفتار کرلیا جائے گا نیب حکومت گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ظلم کرنے والے خود مکافات عمل کی گرفت میں آئیں گے جیلیں،گرفتاریاں ن لیگی قائدین و کارکنان کیلئے نئی نہیں ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے خواتین کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو ملک کو ترقی دینے کی سزاد ی جارہی ہے انہوں نے اپنے قائد میاں نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑا اسی وجہ سے آج ایک بارپھر وہ پابند سلاسل ہیں مسلم لیگ ن میں دراڑ ڈالنے کی تمام حکومتی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— شیراز ستی داخلی پرنڈلہ ڈھوک سملاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہے کہ ڈھوک سملاٹ اور داندوش داخلی پرنڈلہ کا بجلی کا سروے 2014 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وسابق ایم این اے کی گرانٹ سے شروع ہوا تھا جس میں ڈھوک دندوش اور ڈھوک سملاٹ کے پانچ گھر شامل تھے جن میں چودہ الیکٹرک پٹرول ایل ٹی لگنے تھے ڈھوک سملاٹ میں محمد منیر ،محمد ایاز، محمد زمان محمد شیراز دستی اور مزمل حسین کے گھر سروے میں شامل ہیں اس وقت جبکہ ڈھوک دندوش میں بجلی کی ترسیل کی جا رہی ہے اور ڈھوک سملاٹ میں ان پانچ گھروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے جس پر ایم پی اے میجر لطاسب ستی کے نوٹس میں بھی یہ معاملہ دیا گیا اور جب ٹھیکیدار شاہ حسین نامی شخص سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈھوک سملاوٹ کے مذکورہ پانچ گھروں کو بجلی دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ہے انہوں نے ایم پی اے پی پی 6 میجر لطاسب ستی ، ایم این اے صداقت علی عباسی اور متعلقہ اداروں ایکسین واپڈا اور پی ڈی واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ان پانچ گھروں کی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے یہ کہا ہے کہ اے میجر لطاسب ستی کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ان پانچ گھروں کو تاحال بجلی کی فراہمی نہ کی گئی