Kahuta; Raja Shahid Ali Janjua has been nominated as a member of PTI Monitoring Committee, Kahuta Tehsil.
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ کو پی ٹی آئی مانیٹرنگ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کا ممبر نامز د کر دیا گذشتہ روز پی ٹی آئی کی قیادت نے ایک تقریب میں راجہ شاہد علی جنجوعہ کو نوٹیفکیشن دیا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ کو پی ٹی آئی مانیٹرنگ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کا ممبر نامز د کر دیا گذشتہ روز پی ٹی آئی کی قیادت نے ایک تقریب میں راجہ شاہد علی جنجوعہ کو نوٹیفکیشن دیا۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ کے علاوہ بھی تحصیل کہوٹہ سے تین اور افراد کا بھی چناوکیا گیا اور ان کو بھی ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ اور دیگر تمام عہدیدارن کو نامزد کر نے پر راجہ کامران، راجہ شاہد مسعود،راجہ خالد،راجہ اسد، راجہ مبارض،ممبر سلیمان، راجہ آزاد، ذالفقار صدیقی،راجہ عظمت، ندیم صدیقی، راجہ سلیم اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ شاہد علی جنجوعہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شیخ ذیشان کواڈینٹر شمالی پنجاب اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیادت نے مجھ پر زمہ داری انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔
Kahuta; Raja Shahid Ali Janjua has been nominated as a member of PTI Monitoring Committee, Kahuta Tehsil. after the notification Raja Shahid Ali Janjua thanked the top leadership of PTI Sheikh Zeeshan Coordinator North Punjab and others.
کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل کی مسلم لیگ ن کے رہنماء سنیٹر چوہدری تنویر سے ملاقات
PML-N President UAE Ghulam Mustafa Mughal of Bhura Hayal , meets PML-N leader Senator Chaudhry Tanveer.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل کی مسلم لیگ ن کے رہنماء سنیٹر چوہدری تنویر سے ملاقات۔ مختلف سیاسی امور پر گفتگو اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سنیٹر چوہدری تنویر سے حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل نے ملاقات کی اس موقع پرغلام مصطفی مغل نے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سنیٹر چوہدری تنویر سے مختلف ایشو پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔
محمد شعبان کے صاحبزادوں کی شادی میں تحصیلدارچوہدری محمد حسین، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Tehsildar Chaudhry Muhammad Hussain, former chairman UC Nala Muslims Chaudhry Shafqat Mahmood and other political and social personalities attended the wedding of Muhammad Shaban’s sons.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محمد شعبان کے صاحبزادوں کی شادی میں تحصیلدارچوہدری محمد حسین، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔کہوٹہ کے رہائشی محمد شعبان کے صاحبزادئے حید ر علی اور انعام الحق رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال ملینم شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں بزرگ سماجی شخصیت تحصیلدارچوہدری محمد حسین، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودامیدوار برائے تحصیل کلر سیداں، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
راجہ محمدظفر الحق جیسی عظیم شخصیت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر نا حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبو ت ہے,چوہدری صداقت حسین
Filing a case against a great personality like Raja Muhammad Zafar-ul-Haq speaks volumes of government confusion, says Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ راجہ محمدظفر الحق جیسی عظیم شخصیت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر نا حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت کے مقدمہ درج کر نے کی پر زو مذمت کرتے ہیں۔ راجہ محمدظفر الحق دنیائے اسلام کی پہچان اور پاکستان کی شان بے داغ ماضی اور کردار کے غازی ہیں ہمیں فخر ہے کہ راجہ محمدظفر الحق ہمارے لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایک ایسا ٹولہ مسلط کر دیا گیا ہے جو راجہ محمد ظفر الحق جیسی شخصیت پر بھی الزام تراشی سے گریز نہیں کرتا اگرراجہ محمد ظفر الحق پر بغاوت کا مقدمہ درج ہوا ہے تو ہم سب بھی باغی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل مؤتمر عالم اسلامی قائد حزب اختلاف سینیٹ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق جیسی عظیم محب وطن شخصیت جس کی رگوں میں وطن عزیز کا لہو گردش کرتا ھو اور جس نے اپنی ساری زندگی وطن سے محبت کیلے وقف کردی ھو جس کا کردار پاکستان ھی نہیں دنیا کے سیاست دانوں کیلئے مشعل راہ ھو جسکی وطن سے محبت کا اظہار اپنوں ہی نہیں غیروں کی زبانوں پر بھی فخر سے ادا ھوتا ھو اسے غدار قرار دینا در اصل بذات خود غداری ھے۔