London; Dr. Sanam Mir Sacharvi, a Pakistani national living in Burnly, and her 14-year-old daughter found dead at their home.
برنلی میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد ڈاکٹر صنم میر سچاروی اور انکی چودہ سالہ بیٹی ویان منگریو اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائی گئیں
لندن , محمد نصیر راجہ۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔لنکاشائر کے ٹاؤن برنلی میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد 49 سالہ ڈاکٹر صنم میر سچاروی اور انکی چودہ سالہ بیٹی ویان منگریو اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ لنکا شائر پولیس کو انکی حفاظت کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ آفیسرز جب گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہوں نے ماں بیٹی کو مردہ حالت میں پایا اور وہاں سے آگ اور دھوئیں کے شواہد ملے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل حقیقت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی، ماں بیٹی کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئ ہے اور ہم تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پولیس کا مذید کہنا تھا کہ مرنے والوں کے ورثا کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ہمارے ماہرین کی خاص ٹیم مشکل وقت میں انکی ہر ممکن مدد کر رہی ہے لنکاشائر جرائم تحقیقاتی کانسٹبلری کے سربراہ سپرینٹنڈنٹ جان ہولمز کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلخراش واقعہ ہے میری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت تحقیقات ابتدائی مراحل میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تحقیقاتی ماہرین پر مشتمل ہماری ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ابتدائی مراحل میں موت کے بارے میں کچھ حتمی نہیں کہا جا سکتا۔
London; Dr. Sanam Mir Sacharvi, 49, a Pakistani national living in Burnly, and her 14-year-old daughter Vian Mangrio were found dead at their home.
London; Dr Saman Mir Sacharvi, 49, and Vian Mangrio, 14, were found dead inside their fire and smoke-damaged house in Burnley, Lancashire, by police at around 8.45am on Thursday.
A Home Office post-mortem examination on Dr Sacharvi revealed on Saturday that she was also assaulted before she died.
Tests have shown Miss Mangrio was badly burnt, but officials have not yet determined the cause of her death.
Officers who attended the house on Colne Road, Burnley, discovered their bodies along with evidence of fire and smoke inside. Lancashire Police confirmed they have opened a murder inquiry but detectives are keeping an open mind on the circumstances.
Their next of kin have been informed and they are being supported by specially trained officers.