Kallar Syedan; If the local workers do not stop supporting the corrupt mafia, I will expose them too. Raja Sajid Javed
مقامی کارکنان اگر کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرنے سے باز نہ آئے تو انہیں بھی بے نقاب کرونگا۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے سرکاری محکموں میں تعینات کرپٹ ملازمین کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اپنے قبلہ درست کر لیں یا پھر کسی دوسری جگہ تبادلہ کروا لیں،پی ٹی آئی کے مقامی کارکنان اگر کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرنے سے باز نہ آئے تو انہیں بھی بے نقاب کرونگا۔انہوں نے یونین کونسل منیاندہ اور سموٹ کے پی ٹی آئی عہدیداروں کیساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر کرپٹ مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کی اب پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے موجودہ صدر آصف کیانی کی کارکردگی پر بھی سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل کرپشن کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں اور سرکاری اداروں میں کرپٹ مافیا کو ان کی آشیر باد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کی سیاست نہیں کرتا،پی ٹی آئی ارکان وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر چلیں اور اپنے عہدوں سے انصاف کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل مافیا کا خاتمہ کریں گے اور صرف وہی لوگ پی ٹی آئی میں رہیں گے جو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔نائب صدر یوسی منیاندہ نے آصف کیانی کو کمزور ترین تحصیل صدر قرار دیااور کہا کہ گزشتہ روز سرصوبہ شاہ میں 23 سو فٹ سڑک کا افتتاح دو مختلف رنگوں میں بورڈ نصب کر کے اپنی موجودگی میں کروایا،راجہ عاقب نے کہا کہ ہم راجہ صغیر گروپ کو نہیں مانتے کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو نواز رہے ہیں۔چوہدری ناصر جاویدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کلر سیداں میں پی ٹی آئی کا وجود ان کے مرہون منت ہے۔راجہ ساجد جاوید ایک غریب پرور شخص ہیں جنہوں نے مظلوموں کا ساتھ دیا اور ان کی معاونت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ وہ راجہ ساجد جاوید کے علاوہ کسی دوسرے کو نہیں مانتے کیونکہ پی ٹی آئی میں بیشتر افراد پیرا شوٹ کے ذریعے ہماری صفحوں میں داخل ہوئے ہیں۔راجہ ساجد جاوید واحد شخصیت ہیں جو عمران خان کے وژن پر چل رہے ہیں۔یوسی سموٹ کے صدر چوہدری ارشاد نے کہا کہ ان قریب یوسی سموٹ میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے سب کو باور ہو جائے گا کہ یہاں راجہ صغیر گروپ مضبوط ہے یا پی ٹی آئی گروپ۔
Kallar Syedan; Raja Sajid Javed, former president of PTI Tehsil Kallar Syedan speaking addressing a meeting with PTI officials of Union Council Maniyanda and Samot said that If the local workers do not stop supporting the corrupt mafia i will expose them and gave them warning.
ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان کامیرا بھٹیاں سکرانہ میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے بھتیجے محمود اقبال کی محفل قل سے خطاب
Dua e Qul observed for late Mahmood Iqbal with Dr Sajid ur Rehman in Maira Bhattian
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ احکامات خداوندی اور ارشادات رسول ص کے تابع زندگیاں بسر کرنے والے ہی کامیاب لوگ ہیں یہی اللہ تعالے کی نعمتوں کے حقدار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گاؤں میرا بھٹیاں سکرانہ میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے بھتیجے محمود اقبال کی محفل قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ محمد اقبال قریشی،محمد ظریف راجا،چوہدری توقیراسلم،وارث منہاس،شیخ کلب عباس جعفری،چوہددی اسد الرحمان ایڈووکیٹ،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہاہے کہ کورونا نے ہمارے معاشرتی نظام کو بھی بری طرح سے متاثر ہوا میرے والد محترم پیر محمد یعقوب نقشبندی اکثر کہا کرتے تھے کہ وہ مرنے والا بہت خوش نصیب ہے جسے اس کے اہل خانہ خود غسل کفن دے کر نمازجنازہ جنازہ ادا کر کے اسے لحد میں اتاریں ان الفاظ کی حقیقت کورونا میں سامنے آئی تو محسوس ہوا کہ واقعی وہ لوگ نصیبوں والے ہیں جنہیں غسل کفن کے بعد اس کے عزیز احباب لحد میں اتاریں کیونکہ کورونا نے مرنے والوں سے یہ حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ موت کا وقت کسی کے علم میں نہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت خرافات اور برائیوں کو ترک کرکے اللہ کے راستے کو اپنائے تو دنیا و آخرت کی کامیابیاں اس کا نصیب ہو سکتی ہیں
مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے سابق صدر ریٹائرڈ پٹواری چوہدری گلفراز انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی۔
Retired revenue officer (Patvari) Ch Gulfraz passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے سابق صدر ریٹائرڈ پٹواری چوہدری گلفراز انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابا رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،عشرزکوہ کمیٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر بابو ظفراقبال،محمد ظریف راجا,سید راحت علی شاہ،مئمد زبیر کیانی،چوہدری شعیب الطاف،وقاص گجر،چوہددی اسد الرحمان ایڈووکیٹ،نمبردار اسد عزیز،چوہدری محمد حنیف،عبدالرشید،چوہدری اظہر اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کی والدہ اور بہن انتقال کر گئیں ان کی والدہ کو گاؤں ٹکال میں سپر د خاک کر دیا گیا
Mother and sister of ex Nazim Choa Khalsa, AlHaj Habib Bhatti passed away in Takal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کی والدہ اور بہن انتقال کر گئیں ان کی والدہ کو گاؤں ٹکال میں سپر د خاک کر دیا گیا جبکہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ آج بروز پیر شام چار بجے گاؤں ٹکال میں ادا کی جائے گی۔ادھر حبیب بھٹی خود بھی علیل ہیں اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔