DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan Kabbadi team defeat Kallar Syedan at match held in Habib Chauk

حبیب چوک کے مقام پر کبڈی دنگل،گوجرخان کی ٹیم نے میدان مار لیا۔گوجر خان کی ٹیم نے 51 پوائنٹ حاصل کئیے جبکہ کلر کی ٹیم نے 46 پوائنٹ

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائیندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
حبیب چوک کے مقام پر کبڈی دنگل،گوجرخان کی ٹیم نے میدان مار لیا۔خطہ پوٹھوار کا ثقافتی کھیل کبڈی کا پہلا میچ شرقی گوجر خان میں حبیب چوک کے مقام پر گوجر خان اور کلر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔کلر سیداں کی ٹیم کی نمائندگی ٹیم کپتان عفت بٹ اور گوجر خان ٹیم کی نمائندگی ٹیم کپتان راجہ شعیب نے کی۔اس میچ میں کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور فن کا مظاہرہ کیاجس میں گوجر خان کی ٹیم نے 51 پوائنٹ حاصل کئیے جبکہ کلر کی ٹیم نے 46 پوائنٹ حاصل کئیے۔ اس میچ میں چوہدری محمد عظیم رہنما پی ٹی آئی،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثرپی ٹی آئی، سابق ناظم جہانگیر اختر بھٹی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے رہنما فرخ سیال،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا،ایوب پٹواری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ونر ٹیم، رنر اپ ٹیم اور بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے گئیے۔

Gujar Khan; Gujar Khan Kabbadi team have defeated Kallar Syedan kabaddi team a competition held at Habib Chauk by 51 / 46 points. In this match, Chaudhry Muhammad Azeem leader PTI, MPA Chaudhry Javed Kausar PTI, former Nazim Jahangir Akhtar Bhatti PTI, PTI leader Farrukh Sial, political and social personality Chaudhry Zafar Pagara, Ayub Patwari and political and Social figures attended

Show More

Related Articles

Back to top button