DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Ex PM Raja Parvez Ashraf praises overseas Pakistani community at a reception in Qazian

پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد دیار غیر میں اپنے دین اور اپنے وطن کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے,سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےقاضیاں میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد دیار غیر میں اپنے دین اور اپنے وطن کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور یہی ہمارے اصل سفیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاضیاں میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جو غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم برطانیہ کے چیئرمین صوفی محمد اشتیاق کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انکے ساتھیوں حافظ اعظم سلطانی اور حافظ واجد حسین کو بھی خوش آمدید کہا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں سیاسی مصروفیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سرکار دوعالم کا غلام ہونے کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔ آج اے پی سی کا اجلاس بھی تھا مگر میں نے اللہ پاک کے حبیب کی محفل میں شرکت بھی بہت ضروری سمجھی۔ میں صوفی اشتیاق کی دین کیلئے کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چوہدری اشتیاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے علاقے کی بہتری سمیت حقدار لوگوں کی مدد کرنا اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا میرا مشن ہے۔ میں خدمت کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔ تقریب میں چوہدری ضیافت حسین، چوہدری ظفر پگاڑا، ڈاکٹر شعیب، قاری عابد قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Qazian, Gujar Khan; A Reception was held in honour of Sufi Muhammad Ishtiaq, Chairman, Ghulamana Mustafa Trust Birmingham, UK. His colleagues Hafiz Azam Sultani and Hafiz Wajid Hussain were also welcomed on the occasion.

Guest of honour was Ex PM Raja Parvez Ashraf whosaid in his speech that A large number of Pakistani community is serving their religion and homeland abroad and these are our real ambassadors.

In his address, Chaudhry Ishtiaq said that it is my mission to help the deserving people including the betterment of my area and to take part in welfare works. I will continue to serve.

Chaudhry Ziafat Hussain, Chaudhry Zafar Pagara, Dr Shoaib, Qari Abid Qadri and others also addressed the function.

Show More

Related Articles

Back to top button