DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi arrives at Zaman house and condemns jail sentence of Ch Riaz

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زمان ہاؤس امد,حتساب عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی .جس پر پارٹی قائدین پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور مزمت

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم,افتخار وارثی سے) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی آمدن سے زائد اثاثہ بنانے پر احتساب عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی .جس پر پارٹی قائدین پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور مزمت کی . اج سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زمان ہاؤس امد ہوئی جس پر چوہدری محمد ریاض کے صاحبزادوں نے ان کااستقبال کیا.شاہد خاقان عباسی نے زمان ہاؤس جا کر ان کے صاحبزادوں اور ان کے عزیزاقارب سے چوہدری ریاض کی گرفتاری پر پرپرزورمزمت کی اور کہا کے چوہدری ریاض کی مسلم لیگ ن سے محبت کی سزاکسی صورت منظور نہیں ہے .موجودہ حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کی وجہ سے سیاسی انتقامی کاروائی کی گئی.اور چوہدری ریاض کی مسلم لیگ ن میں ایک اہم مقام ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں.مشکل کی اس گھڑی میں ہم اور پوری پارٹی اور مسلم لیگ ن کے تمام ورکرز زمان فیملی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.اور چوہدری محمد ریاض کو ہرصورت انصاف اور ان کی رہائی کے لئے پرزور اواز بلند کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی.جبکہ گزشتہ روز چوہدری ریاض کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف, احسن اقبال, پرویز رشید, اسحاق ڈار, شاہد خاقان عباسی, اور دیگر پارٹی رہنماوں نے سابق ایم این نے گوجرخان سابق وفاقی و پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع چوہدری خورشید زمان کو کال کرکے ان کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی گرفتاری پر پرزورمزمت کی.

Gujar Khan; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi arrived at Zaman house and condemns jail sentence of Ch Riaz. Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi arrived at Zaman House where he was received by the sons of Chaudhry Muhammad Riaz. Shahid Khaqan Abbasi went to Zaman House and strongly condemned the arrest of Chaudhry Riaz.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button