Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Siyal along with local government officials hold unannounced open court session
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی مقامی سرکاری افسران کے ہمراہ کھلی کچہری میں بغیر اطلاع کے درجنوں سائلین پھٹ پڑے
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی مقامی سرکاری افسران کے ہمراہ کھلی کچہری میں بغیر اطلاع کے درجنوں سائلین پھٹ پڑے۔ اچانک صبح 9بجے اعلان کر کے (11) بجے اے سی آفس کہوٹہ میں لگائی جانے والی برائے نام اور فوٹو سیشن پر مبنی کھلی کچہری کے خلاف شہریوں، صحافیوں کا شدید احتجاج۔ لاری اڈہ کرپشن، من مانے سبزی پھل فروٹ اور اشیائے خور دونوش کے ریٹس، مصنوعی مہنگائی، تجاوزات کے ساتھ ساتھ کہوٹہ بس اسٹینڈ تا دھپری تبال حال کھنڈراٹ نما سڑک، واٹر سپلائی اور شہری تمام مسائل پر انتظامیہ کی چشم پوشی اور میو نسپل کمیٹی کے فنڈز پر سیاسی دباؤ و مداخلت پر مقررین صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، راجہ شاہد اجمل، ساجد جنجوعہ صدر الیکٹرونک اینڈ سوشل میڈیا کہوٹہ،ذوالفقار ستی، راجہ کامران اشرف،سردار مسعود جنرل سیکرٹری دیہی ویلفیئر کونسل کہوٹہ اور دیگر شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دو گھنٹے قبل اعلان کر کے صرف فرضی کاروائی اور فوٹو سیشن کے لیئے لگائی گئی کھلی کچہری سے شہریوں کو جان بوجھ کر لا علم رکھا گیا۔ کھلی کچہری ایک اچھا اقدام ہے جسے سراہتے ہیں۔ مگر اسکی منادی ضروری ہے۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال، ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر راجہ خالد، ڈاکٹر ڑاجہ صداقت سنیئر میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو کہوٹہ،محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، سینٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ٹریفک انچارج خرم فیاض ستی، نائب تحصیلدار ملک ریحان اور دیگر مقامی محکموں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے کہا کہ عوامی مفاد پر کو ئی کمپرو مائز نہ ہوگا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔
Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Siyal along with local government officials held unannounced open court session by giving only two hours notice, leaving members of public and media stunned. Citizens expressed their views and said that by giving two hours notice, the citizens were deliberately kept ignorant of the fictitious proceedings and the open court held only for the photo session.