London; Lord Qurban Hussain awarded highest civilian award “Sitara-i-Quaid-i-Azam”
ہائی کمشنر معظم احمد خان نے لارڈ قربان حسین کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’ستارہ قائداعظم‘‘ عطا کیا۔تقریب ایک روز قبل ہائی کمیشن پر منعقد ہوئی۔
لندن , محمد نصیر راجہ۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے لارڈ قربان حسین کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’ستارہ قائداعظم‘‘ عطا کیا۔تقریب ایک روز قبل ہائی کمیشن پر منعقد ہوئی۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیریوں کی آواز خاموش کرنے کے لئے ظالمانہ تشدد اجاگر کرنے اور تنازع پر آگہی کوفروغ دینے پر لارڈ قربان کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر مسٹر خان نے کہا کہ اعلیٰ ترین سول اعزاز لارڈ حسین کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔اپنے کلمات میں لارڈ حسین نے امتیازی اعزاز عطا کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فوائد کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کرتے اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) کے لوگوں کے قانونی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ لارڈ حسین برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک پرانے اور متحرک رکن ہیں اور 20 جنوری 2011 کو انہیں تاحیات لارڈ شپ عطا کی گئی تھی۔ وہ کشمیری نژاد برطانوی ہیں۔ اس سال صدر پاکستان نے چار برٹش پاکستانی ارکارن پارلیمنٹ بشمول بیرونس سعیدہ وارثی، لارڈ
قربان حسین، یاسمین قریشی ایم پی اور رحمان چشتی ایم پی کو پاکستان کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’ستارہ قائداعظم‘‘ عطا کیا۔
London; On behalf of the President of Pakistan, High Commissioner Moazzam Ahmad Khan awarded the prestigious civil award “Sitara-i-Quaid-i-Azam” on Lord Qurban Hussain. At a ceremony which took place at the High Commission London.
On this occasion, the High Commissioner commended Lord Qurban Hussain’s contribution towards promotion of bilateral relations between the UK and Pakistan. He also appreciated Lord Hussain’s role in highlighting the egregious violations being committed by the Indian occupation forces to silence the voice of the Kashmiris and raising awareness about the conflict in the British Parliament. Mr Khan said the award was recognition of these services of Lord Hussain.
This year, the President of Pakistan was pleased to confer “Sitara-i-Quaid-i-Azam” on four British Pakistani parliamentarians, namely Baroness Sayeeda Warsi, Lord Qurban Hussain, Yasmin Qureshi MP and Rehman Chishti MP in recognition of their outstanding services to Pakistan.