DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; By being successful, I will solve all the problems of the people at their doorstep. Raja Fayyaz Ahmed candidate for Tehsil Nazim Kahuta

کامیاب ہو کر عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میری سیاسی زندگی عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرع ہے اپنے دورچیئرمینی میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کا م کرائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں اپنی تحصیل کے ایک ایک گاؤں اور ان کے مسائل سے واقف ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے پریس کلب کہوٹہ میں صدر راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغرحسین کیانی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میری نس نس میں بسی ہوئی ہے یونین کونسل بیور جو میرے الیکشن لڑنے سے قبل دو یونین کونسلیں تھیں ایک یونین کونسل بیور اور ایک یونین کونسل کھلول مگر پھر ان دونوں یونین کونسلوں کو ایک کر دیا گیا اور میں نے اس یونین کونسل میں سے الیکش لڑا اللہ پاک کے کرم اور عوام کی دعاؤں سے میں نے یہ الیکشن جیتا جو بھی فنڈز ملے منصفانہ طریقے سے لگائے اللہ پاک اور عوام کی عدالت میں سر خروہوں اب ایک بار عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ایک مر تبہ پھر تحصیل ناظمی کے لیے بلدیا تی الیکشن میں حصہ لے رہے ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔

Kahuta; Raja Fayyaz Ahmed candidate for Tehsil Nazim Kahuta speaking to media said I will solve all the problems of the people at their doorstep.

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کی سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے آفس آمد معززین علاقہ سے ملاقات

Former Prime Minister of Pakistan Raja Pervez Ashraf’s visit to the office of former Chairman Chaudhry Shafqat Mahmood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کی سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے آفس آمد معززین علاقہ سے ملاقات،آمدہ الیکشن سے حوالے سے بھی گفتگو۔گذشتہ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں وسابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمودکے آفس بھی آئے اور ان سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین چوہدری شفقت محمود والد محترم تحصیلدار چوہدری محمد حسین، پیر سیدراحت شاہ، اعجاز بٹ، چوہدری ظہیر اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف نے سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے ساتھ اور دیگر معززین علاقہ سے ملکی سیاست اورآمدہ الیکشن سے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی۔

چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ان کے آفس میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کی ملاقات

Meeting of Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza with young political and social personality Raja Tassaduq Janjua in his office

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ان کے آفس میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کی ملاقات۔سلطان خیل کی سڑک کے فنڈز کے لیے مطالبہ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے جلد فنذر دینے کی حامی بھر لی۔گذشتہ روزسلطان خیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر راجہ تصدق جنجوعہ نے چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کو اپنے علاقہ سلطان خیل کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے علاقہ کی سڑ ک ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور سڑک تعمیرکے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے سلطان خیل کی سڑک کے لیے فنڈز دینے کی حامی بھری جس پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا شکر یہ ادا کیا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائنددگان راجہ ندیم احمد اور راجہ پر ویز قادری کان لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی والدہ کی وفات اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پر ویز قادری نے نلہ مسلماناں جا کر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button