DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dua chelum observed for late mother of M Tanvir Naz Bhatti in Dhok Sarhal, Nala Musalmana, See video

سماجی و سیاسی شخصیت محمد تنویر ناز بھٹی کی والدہ محترمہ کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
سابق امید وار برائے چیئرمین یو سی نلہ مسلماناں اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی، ماسٹر شبیر بھٹی، رفیق بھٹی، محمد شفیق بھٹی، محمد منیر بھٹی، محمد جہانگیر بھٹی، محمد پذیر بھٹی کی والدہ محترمہ کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض مولانا حافظ عبدالشکور نے سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز معروف قاری حافظ اجمل علی قادری نے تلاوت ِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت ثاقب حمید نقشبندی اور دیگر نے پیش کیں۔ تقریب سے محمد شبیر چشتی نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کیا۔ اجتماعی دعا مولانا حافظ قاضی شاہد نے کرائی۔ دعائے چہلم کی تقریب میں سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، محمد ظریف راجہ، سابق چیئرمینزراجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، محمد زبیر کیانی، پرویز اختر قادری، چوہدری صداقت حسین اور توفیق تاج کیانی، چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی، شیخ حسن سرائیکی، شیخ ندیم احمد، سید مداح شاہ، راجہ داؤد اکبر، نمبردار اسد عزیز، ماسٹر تنویر شیرازی، شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی، نمبردارصوبیدار نعمت علی، ارشد بھٹی، ہیڈماسٹر محمد کامران، راجہ محمد شبیر، چوہدری غلام حسین،کیپٹن محمد اشرف، راجہ خان زمان، راجہ منیر، بابو اظہر، کونسلرز سلیمان بھٹی، طارق محمود ملک اور اشفاق بھٹی، ایس ایم عبدالغنی، اکرام الحق قریشی، راجہ سعید، جاوید اقبال، شہزاد کیانی،علی افسر بھٹی، لیاقت بھٹی، ملک اشفاق،بشیر کیانی، راجہ اعتزاز، راجہ بلال، راجہ عابد، اساتذہ، علماء، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button