DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former PML-N MPAs, chairmen and local leaders warmly welcomed Mian Nawaz Sharif’s address to the PML-N central executive meeting on Thursday.

مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چیئرمینوں اور مقامی رہنماؤں نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے میاں محمد نوازشریف کے خطاب کا زبردست خیرمقدم

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چیئرمینوں اور مقامی رہنماؤں نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے میاں محمد نوازشریف کے خطاب کا زبردست خیرمقدم کیا ہے سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے میاں نوازشریف کے خطاب کو کلرسیداں میں سنا اور مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں نوازشریف نے تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ پھلانگ کر منتخب وزیراعظم سیاستعفے مانگنا قانون شکنی اور آئین سے بغاوت ہے انہوں کہا کہ اب مسلم لیگ ن کو میاں نوازشریف کے بیانیہ کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا آج نہیں تو کل سول سپریمیسی کا راج آ کر رہے گا اس سے قبل ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں تنویر ناز بھٹی کی رہائشگاہ پر راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،زبیر کیانی اور دیگر کا بھی یہی موقف تھا کہ اب وقت آ گیا ہے قوم ملک کو جمہوری مملکت بنانے کے لیئے میاں نوازشریف کے بیانیئے کا ساتھ دے آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر سول سپریمیسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو ہی نہیں سکتا اس کے لیئے اداروں کو آئین اور قانون کی پابندی کرنا ہوگی۔

Kallar Syedan; Former PML-N MPAs, chairmen and local leaders warmly welcomed Mian Nawaz Sharif’s address to the PML-N central executive meeting on Thursday. Raja Javed Ikhlas, Mahmood Shaukat Bhatti, Raja Nadeem Ahmed, Zubair Kayani and others were of the same view that now is the time for the nation to support the statement of Nawaz Sharif to make the country a democratic state.

یو سی منیاندہ میں درج ذیل اٹھارہ رکنی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری

Notification of the following 18 member organization issued in UC Maniyanda

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی نے یو سی منیاندہ میں درج ذیل اٹھارہ رکنی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے صدر زاھد قریشی سینیئر نائب صدود راجہ عاقب محمود،حاجی اختر،نائب صدور توقیر اعوان،راجہ شاہنواز،نعمان عاشق،راجہ محمد عظیم،جنرل سیکرٹری جمشید چوہدری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ساجد اقبال جنجوعہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عابد نصیر،محمد زبیر،محمد ضیارب،خالق قریشی،جوائنٹ سیکرٹریز سردار صغیر،چوہدری محمد رفیق،سیکرٹری انفارمیشن پرویز حسین،سیکرٹری رکنیت سازی رمضان بھٹی،سیکرٹری فنانس آصف محمود بھٹی۔

مقامی افراد نے جھاڑوفروخت کرنے والے میاں بیوی کی پٹائی کر دی جس سے خاتون زخمی

Locals beat up a couple selling brooms, injuring a woman

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مقامی افراد نے جھاڑوفروخت کرنے والے میاں بیوی کی پٹائی کر دی جس سے خاتون زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔صوبہ خان سکنہ بگا سنگرال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب،میں اور میری بیوی چوکپنڈوری کے ایک گاؤں میں جھاڑو فروخت کر رہے تھے اور جب ہم گاؤں میں واقع ایک دکان کے پاس پہنچے تو وہاں 8/10 کے قریب آدمی کھڑے تھے اور دکان کا مالک بھی آ گیا جس کا بعد میں نام جاوید معلوم ہوا۔اس نے کہا کہ تم ادھر جھاڑو فروخت نہیں کر سکتے اور یہاں سے چلے جاؤجس پر میں نے کہا کہ ہم محنت مزدوری کر رہے ہیں
آئندہ نہیں آئیں گے۔اتنے میں دیگر افراد نے گالم گلوچ شروع کر دی اور تمام نے مل کر ہمیں لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دکاندار جاوید نے میری بیوی کو ڈنڈا مارا جو اسے دائیں ہاتھ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

کومت کیمہنگائی کیخلاف دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے

Government claims of controlling inflation have failed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے باسیوں کی پریشانی اس وقت بڑھی جب گورنمنٹ کے سرکاری ریٹ860روپیمیں 20کلوآٹیکاتھیلا(لوکل شاپ بشمول یوٹیلیٹی اسٹورز)صرف نایاب ہی نہیں ہوابلکہ اگرکسی کی پاس موجودبھی ہی توکم ازکم100روپیسیزیادہ اضافی پہ فروخت ہورہاہیجبکہ15کلوآٹیکاتھیلہ1020روپیسیزیادہ پر فروخت کیاجارہاہیمجبوری میں عوام آٹاچکیوں سے2200سے2400روپیمن لینیپرمجبوریوٹیلٹی اسٹورزسیمعلوم کرنیپرپتاچلاکہ آٹاکبھی کبھارہی آتاہیوہ بھی اتنامحدودآتاہیکہ کچھ ہی دیرتک ختم ہوجاتاہے۔رہی بات لوکل دکانداروں کی توان کا کہناہے کہ آٹامل سے ہی مہنگامل رہاہیاورجوانتظامیہ کلرسیداں کی طرف سے کوٹامل رہا تھا وہ بھی کچھ دنوں سے نہیں مل رہا اس سلسلے میں انتظامیہ اور دکانداروں سمیت مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کاکوئی بھی پرسان حال نہیں ملک عظمت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کیمہنگائی کیخلاف دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے۔

تنویر ناز بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم ان کے آباؤ گاؤں نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

Dua Chelum of late mother of Tanvir Naz Bhatti observed in Dhok Sarhal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم ان کے آباؤ گاؤں نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،سابق چیئرمین یوسی کنوہا ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں، چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر، محمد ظریف راجا،چوہدری توقیر اسلم،پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق عہدیدار ماسٹر ارشد بھٹی، داؤد اکبر راجہ کاروباری شخصیت مسعود بھٹی سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانامحمد اقبال قریشی نے اجتماعی دعا کروائی۔

ماہ ستمبر میں تیز رفتاری سمیت، زائد کرایہ وصولی،مسافروں بالخصوص خواتین کیساتھ بد تمیزی کرنے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1527 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جار ی

In September, challans were issued to 1527 vehicles, including speeding, overcharging, discrimination against passengers, especially women, violation of route permits and action without number plates.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے ماہ ستمبر میں تیز رفتاری سمیت، زائد کرایہ وصولی،مسافروں بالخصوص خواتین کیساتھ بد تمیزی کرنے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1527 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جار ی کر کے ان سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ 86 ہزار 750روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔دریں اثناء پریشن ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی خصوصی کارروائی کی گئی جس میں 56 کے قریب گاڑیوں کو پولیس چوکی چوکپنڈوری اور تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے شہری کا کلرسیداں سے موٹرسائیکل چوری

Azad Kashmir citizen motorcycle stolen in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… آزاد کشمیر کے شہری کا کلرسیداں سے موٹرسائیکل چوری ہو گیا فیصل قیوم نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں ڈنہ کالونی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز میں اپنے ایک عزیز افتخار کو ملنے کلر سیداں کے نواحی موہڑہ پھڈیال گیا اور اس کے گھر کے باہر اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر دیا۔25 منٹ بعد جب باہر آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان کے والد ملک صداقت کے چچا ملک عثمان کے نانا حوالدار محمد رمضان کو کلرسیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Dr. Irfan’s father Malik Sadaqat’s uncle Malik Usman’s grandfather Hawaldar Muhammad Ramzan passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈاکٹر عرفان کے والد ملک صداقت کے چچا ملک عثمان کے نانا حوالدار محمد رمضان کو کلرسیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں حافظ سہیل اشرف,محمد اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین چوہدری محمد حسین،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،یونس بھٹی،شیخ ندیم احمد،شیخ سلیمان شمسی،چوہددی توقیراسلم،راجہ ظفر محمود،راجہ ازرم حمید سیالوی،محسن نوید سیٹھی،عاصم مختار مغل اور دیگر نے شرکت کی

ون فائیو پر کی گئی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بکریاں چوری کرنے کی واردات ناکام بناتے ہوئے گامسروقہ بکریاں برآمد کر کے ملزم کو گاڑی سمیت تھانے بند کر دیا

Police foiled the incident of stealing goats by taking timely action on the call made on One-Five.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ون فائیو پر کی گئی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بکریاں چوری کرنے کی واردات ناکام بناتے ہوئے گامسروقہ بکریاں برآمد کر کے ملزم کو گاڑی سمیت تھانے بند کر دیا۔ذوالفقار سکنہ رجام نے 15پر کال کر کے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا جبکہ اس کی پانچ عدد راس بکریاں قریب کھلی زمین پر چارہ کھا رہی تھیں کہ اسی دوران روڈ کے نزدیک ایک سفید رنگ کی کار نمبر ایل ای ڈی 5364آ کر رکی اور ملزم نے اس کی پانچ عدد راس بکریاں اپنی گاڑی میں ڈال لیں اور کلر سیداں کی جانب فرار ہو گیا۔پیدل ہونے کی وجہ سے گاڑی کا تعاقب نہ کر سکا تاہم ریسکیو 15 نے فوری طور پر تھانہ کلر سیداں پولیس کو اگاہ کیا جنہوں نے مرید چوک کلر سیداں میں ناکہ لگا کر مشکوک گاڑی کو روک لیا اورچیکنگ پر مسروقہ بکریاں برآمد کر لیں۔ ملزم نے بکریوں کی ٹانگوں کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام وقار علی عرف وکی سکنہ شاہ خالد کالونی راولپنڈی ہے اوردوران تفتیش اس نے مزید بکری چوری کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا

The process of organization in all the union councils of Tehsil Kallar Syedan has been completed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اب وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی شروع کر دی گئی ہے۔تنظیم سازی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی اور اس میں غیر متنازع شخصیات کو تنظیم سازی میں شامل کیا گیا ہے۔یہ بات پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری یاسر منصورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر شمالی پنجاب ایم این اے صداقت علی عباسی کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اب وارڈ ز میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس تنظیم سازی میں ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا باعث بن سکیں۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل بشندوٹ سمیت گف،کنوہا،چوآ خالصہ،سموٹ، منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں،غزن آباد اور بھلاکھر میں تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے۔

چیک ڈس آنر ہونے کے ایک مقدمہ میں گرفتار

Arrested in a check dishonour case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…34لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے کے ایک مقدمہ میں گرفتار نجی کالج کا سربراہ دو لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض اڈیال جیل سے رہا ہو گیا۔خضر محمود نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ رقم کے لین دین کے معاملے میں ملزم بشارت نے اسے 34 لاکھ روپے کا چیک دیا جو مطلوبہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔گزشتہ روز کلر سیداں کی مقامی عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے دو لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر ملزم کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ ملزم بشارت کلر سیداں میں ایک نجی فاطمہ جناح کالج کا سربراہ بھی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button