DailyNewsPothwar.com

Rawalpindi; Mohammad Akram murdered by his son in law in Pirwadhai

راولپنڈی:تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ میں محمد اکرم کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین،15 پر قتل کی اطلاع دینے اور قتل کے مقدمہ کا مدعی بننے والا مقتول کا اپنا ہی داماد قاتل نکلا

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ میں محمد اکرم کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین،15 پر قتل کی اطلاع دینے اور قتل کے مقدمہ کا مدعی بننے والا مقتول کا اپنا ہی داماد قاتل نکلا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کومحمد ناصر نے درخواست دی کہ اسکی بیوی نے اسے کال کرکے بتایاکہ ابو (مقتول) کے ہمسائے نے اطلاع دی ہے کہ ابوکے کمرہ سے سخت بدبو آرہی ہے اورباہر سے تالا لگا ہواہے اس اطلاع پر وہ وہاں پہنچا تو کافی لوگ جمع تھے اس نے 15پر کال کی،پولیس نے اس کی موجودگی میں کمرے کاتالا توڑا تو دیکھا کہ اند ر چچا کی ہاتھ بندی نعش بستر پر پڑی تھی،پیروھائی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکرمقتول کے داماد محمد ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹر کیا،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس پی راول کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او تھانہ پیر ودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین کرکے مقتول کے قاتل داماد محمد ناصر کو گرفتار کرکے تفتیش عمل میں لائی، ملزم نے دوران تفتیش اپنے سسر کوقتل کرنے کا اعتراف کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے جائیداد اور رقم کے حصول کے لئے اپنے سسر کو قتل کیا اور اپنے جرم کو چھپانے کیلئے 15 پر کال کرکے خود مدعی بن گیا، سی پی اومحمد احسن یونس نے شاطر ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیر ودہائی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مجرم اپنے جرم کو چھپانے کی جتنی بھی کوشش کر لے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

Rawalpindi; In the area of Pir Wadhai police station, a drop scene of the murder of Mohammad Akram was reported. The plaintiff in the murder case turned out to be the victim’s own son-in-law. Son-in-law Mohammad Nasir was arrested and interrogated. The accused confessed to killing his father-in-law during interrogation. The accused killed his father-in-law to get property and money and became a plaintiff by calling 15 to cover up his crime, SHO said.

Latest Crime reports

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں قتل ہونے والے افراد کی نماز جنازہ پولیس سیکورٹی میں ادا کر دی گئی

Namaz e janaza of three women murdered performed under police security

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گزشتہ روز تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں قتل ہونے والے افراد کی نماز جنازہ پولیس سیکورٹی میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں قتل ہونے والے افراد کی نماز جنازہ پولیس سیکورٹی میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود رہی،قتل ہونے والی تین خواتین فائزہ کرن، صباحت ارم، حرا اور زخمی اریج کا مقدمہ خواتین کے والد نوید اقبال کی مدعیت میں غلام عباس کے خلاف درج کیا گیا ہے،مقتول علی حیدر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ادیب علی کی مدعیت میں غلام عباس اور 02 نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کے فرار کے تمام راستے مسدود کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کی جتنی بھی کوشش کریں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ریسکیو15پر بوگس کال کرنے والے ملزم وقاص طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج

Accused Waqas Tariq, who made bogus calls to Rescue 15, was arrested and a case was registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق وقاص طارق نامی شخص نے ریسکیو 15پر کال کی کہ اُس گاڑی چوری ہوگئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ائیرپورٹ پولیس پہنچی اوروقاص طارق سے اس کے متعلق دریافت کیا،دریافت پرپتا چلا کہ گاڑی چوری نہ ہوئی ہے بلکہ معاملہ گاڑی کے رینٹ کاہے،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو15پر بوگس کال کرنے والے ملزم وقاص طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی پوٹھوہارسید علی کا کہناتھا کہ ریسکیو 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے اے ایس پی اور ائیر پورٹ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 11افراد گرفتار

Police arrest 11 people, including 04 women, involved in the heinous business of prostitution

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… صدرڈویژن پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 11افراد گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ صدربیرونی پولیس نے فیصل وعمرکے ڈیرے گرجا روڈ قریشی آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محسن علی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران جسم فروشی اوربدکاری کی ڈیلنگ میں مصروف کے 03خواتین سمیت 08ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں مسماۃ الفت بی بی، سلمیٰ بی بی، نسیم اختر جبکہ مسمیان محمد فیصل، محمد انیل،محمد مہتاب، ارباز شہزاد اور عمر شریف شامل ہیں،ڈیرہ دار فیصل اوراشتہاری مجرم محسن علی موقعہ سے فرار ہوگئے،جن کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،جبکہ ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث01خاتون سمیت 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میں مسماۃتہمینہ،ضمیر سلمان اورنویداحمدشامل ہیں،ملزمان کے الگ الگ خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اورجرائم میں ملوث ہونے پر ڈولفن اہلکار معطل

Dolphin official suspended for links to criminal elements and involvement in crime

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اورجرائم میں ملوث ہونے پر ڈولفن اہلکار معطل،چارج شیٹ جاری۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈولفن اہلکار کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پرایس ایس پی آپریشن نے ڈولفن اہلکار کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی، ایس ایس پی آپریشن نے بتایاکہ ڈولفن اہلکار عامرکوجرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اورجرائم میں ملوث ہونے پرتھانہ سہالہ پولیس نے حراست میں لیاہے،وردی کی آڑ میں کسی بھی اہلکار کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ ایسے اہلکا ر محکمہ پولیس پر دھبہ ہیں جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ ایسے عناصر کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

تھانہ نصیر آباد کے تھانیدار اور محرر کی جانب سے خاتون کے پیچھے کتے چھوڑنے کی خبر کا معاملہ، معزز عدالت کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

Case registered against police officials at Nasser Abbad police station for letting dogs chase a women

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ نصیر آباد کے تھانیدار اور محرر کی جانب سے خاتون کے پیچھے کتے چھوڑنے کی خبر کا معاملہ، معزز عدالت کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے تھانیدار اور محرر کی جانب سے خاتون کے پیچھے کتے چھوڑنے کی خبر کا معاملے کی قبل ازیں انکوائری کی جا چکی ہے جس میں خاتون کا موقف درست ثابت نہ ہوا ہے، معزز عدالت کے حکم پر ایس آئی رانا یعقوب، اے ایس آئی محسن اور محرر تھانہ طیب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت کے اُصول پر عمل پیرا ہے،میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔

تھانہ رتہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائی،کیٹیگری (بی) کا اشتہاری مجرم گرفتار

Rata police action against notorious criminals, Category (B) notorious criminals arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائی،کیٹیگری (بی) کا اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم محمد عظیم کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم چند ماہ سے چوری کے مقدمہ میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Rawalpindi police cracks down on drug dealers continues

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سجاد علی عرف کاکا کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو260گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شفقت حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو630گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Rawalpindi police continue operations against those possessing illegal weapons

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان اسامہ اورمحمد ارشد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوٹیکسلانے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان مالک کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

Rawalpindi police take action against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 400 گرام چرس، 16لیٹرشراب،10روند پستول 30روند اور200پرپتنگیں معہ 02ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شیرعلی سے 400گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے سبحان سے 05لیٹر شراب،عبدالرحمن سے 05لیٹرشراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے احسان کامران سے 06لیٹرشراب،تھانہ بنی پولیس نے ناصراعظم سے 06روند پستول 30بور،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران سے 04روند پستول 30بور،اسامہ ندیم سے 200پتنگیں معہ 02ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button