DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of marriage hall in Tharakkian becomes a political event

سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی کے خوبصورت دی کہوٹہ میرج ہال ترکھیاں کا شاندار افتتاح افتتاحی تقریب میں تحصیل بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد سے ابتدائی تقریب سیاسی اجتماع کا منظر پیش کرنے لگیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی کے خوبصورت دی کہوٹہ میرج ہال ترکھیاں کا شاندار افتتاح افتتاحی تقریب میں تحصیل بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد سے ابتدائی تقریب سیاسی اجتماع کا منظر پیش کرنے لگیں راجہ ظفر بگہاروی کی طرف سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق حوبصورت شادی ہال تعمیر کرنے بہترین کھانے کے انتظامات پارکنگ کے خصوصی انتظامات سے کہوٹہ میں یہ شادی ہال اپنی مثال آپ ہے تقریب میں سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض آف گوہڑہ راجگان امیدوار برائے تحصیل ناظم،راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے ایم سی کہوٹہ، سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبرسٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق وائس چیئرمین مرزا مسعود، چیئرمین قاضی عبد القیوم ماسٹر محمد یونس نارہ آفتاب کیانی نارہ سجاد ستی سابق چیئرمین کھڈیوٹ مسلم لیگی رہنما عبدالقدوس عباسی، نوید عباسی، کے علاوہ تحصیل بھر سیاسی و سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں صحافی برادری تاجر برادری نے کسی تعداد میں شرکت کی پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید سرپرست اعلی سعید افضل چوہان کے علاوہ عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی اور راجہ ظفر بگہاروی اور گل ہمایوں جو اس کو چلا رہے ہیں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر دی کہوٹہ میرج ہال کے افتتاح پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر اور دیگر عہدیداران کی جانب سے بیس پاؤنڈ کا خوبصورت کیک کاٹ کا افتتاح کیا گیا جب کہ اس موقع پر محفل نقیب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں خطیب مرکزی مسجد صاحبزادہ ادریس ہاشمی حطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی کے علاوہ دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے آخر میں ڈی کہوٹہ میرج ہال کی کامیابی کے لیے حصوصی دعا کی گئی اور مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Kahuta; Former Chairman UC Doberan Raja Zafar Bagharvi’s Marriage Hall in Tarkhiyan’s grand opening ceremony was attended by political and social personalities from all over the tehsil.

اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا عوام مجھ پر بھروسہ کریں ,میجر (ر) شہر یار جنجوعہ

I do not fear anyone except Allah. People must trust me, Major (R) Shehar Yar Janjua.

www.pothwar.com

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر (ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ممبران پریس کلب کہوٹہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا عوام مجھ پر بھروسہ کریں انشاء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گاکامیاب ہو کرکرپٹ مافیاکا قلع قمع کریں گئے پی ٹی آئی حکومت تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر ے گئی کہوٹہ میں بھی اگر کوئی ایسا کررہا ہے تو وہ اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ حکومت سختی سے نمٹے گئی اگر کسی پر کرپشن کے کوئی الزامات ہیں تو ا س سلسلے میں پارٹی قیادت کمیٹی بنائے اور صاف شفاف انکوائری کر ئے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان عمران خان سیاسی برادری میں سیاست کے لیے آخری امید ہیں۔عمرا ن خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا دنیا میں معاشی اور معاشرتی اعتبار میں منفرد مقام ہوگا۔ مشکل حالات میں بھی کپتان نے پاکستان کو بہتر انداز میں چلایا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو آگے لے جائیں گے ہم سب کو مل ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔

میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے منعقدہ اجلاس

PML-N holds meeting on arrest of Mian Muhammad Shahbaz Sharif

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے منعقدہ اجلاس ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل اورغلام مصطفی مغل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری بلاجواز اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عملی نتیجہ ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوششیں کی گئیں بھائیوں میں غلط فہمیاں ڈالنے کی کوششیں کی گئیں اور جب یہ لوگ اپنے تمام حربوں میں ناکام ہو گئے تو شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ملک میں ادویات آٹا چینی جیسے بحران جنم دینے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں مگر ادہر نیپ کو چپ لگ جاتی ہے نیب آمریت کی بدترین نشانیوں میں سے ایک ہے جس کا واحد مقصد سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے انہوں نے واضح کیا کہ میاں نواز شریف نے اے پی سی نے حقائق بیان کرکے بہت سارے لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے جس کے ردعمل میں شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر فعل ہو گئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہوگی۔

موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

The current government has created a storm of inflation

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا آئے روز آئی ایم ایف کی ہدایت پر مہنگائی کردی جاتی ہے غریب اور سفید پوش لوگ فاقوں پر مجبور ہیں عامر کیانی اور مشیر صحت ظفر مرزا نے اربوں روپے کمیشن لے کر ادوایات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی تھی حکومت نے مزید ادویات میں دیگر اشیاء خوردونوش مہنگی کر کے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا چینی دالیں غائب ہو گئے ہیں بااثر افراد سٹور میں آنے سے قبل ہی منافع لے کر دوکان داروں کو دے دیتے ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے کہوٹہ شہر میں سبزی فروٹ اور دیگر چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے ہیں تھانہ کچہری میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ ایک پٹواری نے تین تین چار چار غیر قانونی منشی رکھے ہوئے ہیں جو سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے لاکھوں روپے کماتے ہیں کئی عرصہ سے تحصیلدار کی پوسٹ خالی پڑی ہے ہے ایک نائب تحصیلدار پورے نظام کو ہینڈل کرتا ہے جبکہ تحصیل آفس میں ریڈر بزرگ جاوید نامی کئی سالوں سے سائلین کو ڈیل کرتا ہے جو غیر قانونی ہے تحصیل آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے فی رجسٹری پانچ سے دس ہزار وصول کی جاتی ہے جبکہ منشیات فروشی عروج پر ہے نئی نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملا دودھ جو روزانہ سرگودھا اور دیگر علاقوں سے پلاسٹک کے گندے سے گندے ڈراموں میں آتا ہے گلی محلے میں فروخت کیا جاتا ہے محکمہ صحت کہوٹہ کے افسران اس میں ملوث ہیں عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button