Kallar Syedan; Two arrested for murdering their own father over land dispute
روات پولیس کی اہم کاروائی، حقیقی باپ کو قتل کرنے والے دو ناخلف بیٹے ساتھی ملزم سمیت 48 گھنٹوں میں گرفتار,
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کی اہم کاروائی، حقیقی باپ کو قتل کرنے والے دو ناخلف بیٹے ساتھی ملزم سمیت 48 گھنٹوں میں گرفتار,ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نکڑالی گاؤں میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے حقیقی والد محمد ریاست پر کلہاڑی اور ڈونڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کیا تھا ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد محمد شعیب مسعودکی سربراہی میں ایس ایچ او روات مہر محمد ممتاز اور ان کی ٹیم جدید سائنسٹیفک طریقہ سے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں دو حقیقی بیٹے محمد اخلاق اور محمد عابد جبکہ ساتھی ملزم جاوید احمد شامل ہے،ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل کی برآمدگی و دیگر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
Kallar Syedan; Mohammad Ikhlaq, Mohammad Abid along with a accomplice have been arrested by Rawat police for murdering their father Mohammad Raisat over land dispute in village Nakhrali.
چوکپنڈوری کا رہائشی ٹریفک حادثہ میں 36 سالہ ابرار حسین نامی شخص جاں بحق
Ibrar Hussain, 36, a resident of Chowk Pindori, killed in a traffic accident
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ٹریفک حادثہ میں 36 سالہ ابرار حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کلر سیداں کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری کا رہائشی تھا اور بحریہ ٹاؤن میں پینٹر کا کام کرتا تھا۔کام سے فارغ ہو کر گھر واپس آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کیساتھ ٹکرانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی نے بیوہ سمیت دو بچے جن کی عمریں بالترتیب تین اور سات سال ہیں سوگواران میں چھوڑے ہیں۔
سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی 2اکتوبر بعد نماز جمعہ کلرسیداں کا دورہ کریں گے
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi will visit Kallar Syedan after Friday prayers on October 2
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ نے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی 2اکتوبر بعد نماز جمعہ کلرسیداں کا دورہ کریں گے وہ سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان اور کارکنوں سے خطاب کریں گے
تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے اپنے پانچ ماہ کی تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی
Chaudhry Hassan Raza, SHO sub-inspector of Kallar Syedan police station, broke the backs of drug dealers during his five-month tenure.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے اپنے پانچ ماہ کی تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور سیاسی اثر رسوخ کی پرواہ کئے بغیر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کی۔انہوں نے پریس بریفینگ کے دوران مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پانچ ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران جائز اسلحہ کے 27مقدمات درج کر کے دو عدد کلاشنکوف،2 2عدد پسٹل، چار عدد رائفل اور107روند برآمد کر لئے۔منشیات فروشی کے 47 مقدمات میں 25 کلو445 گرام چرس،90 لیٹر کھلی شراب جبکہ609بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔اسی طرح قماربازی ایکٹ کے تحت 04مقدمات درج کئے گئے جن میں تین لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد کی داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔ یاد رہے کہ سال 2018 میں ناجائز اسلحہ کے 42 مقدمات درج ہوئے تھے جن میں 45 پسٹل،ایک عدد رائفل،ایک عدد بندوق،ایک عدد چھری اور 134 روند برآمد ہوئے تھے جبکہ منشیات کے 39 مقدمات میں 14 کلو420 گرام چرس اور 589بوتل شراب اور قماربازی کے ایک مقدمے میں 12 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی تھی۔ اسی طرح 2019 کے دوران ناجائز اسلحہ کے 56 مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں سے ایک عدد کلاشنکوف،46پسٹل،تین عدد بندوق،تین عدد کارپین،دو خنجر، تین گرینیڈ اور 1026روند برآمد ہوئے تھے جبکہ منشیات کے 77 مقدمات میں 17 کلو 830 گرام چرس،486لیٹر شراب اور 167 بوتل دیسی شراب برآمد کی گئی تھی۔ سال کے دوران قماربازی کے پانچ مقدمات میں ایک لاکھ 17 ہزار سات سو روپے کی برآمد کی گئی تھی جو موجودہ ایس ایچ او کے 05ماہ کے مقابلے میں کئی گنا کم کارکردگی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس، چوہدری زین العابدین عباس، پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گلفراز بٹ نے ایس ایچ او چوہدری حسن رضا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
محکمہ صحت کلر سیداں کی ٹیم نے ماربل فیکٹری کی پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔
A team of Health Department Kallar Syedan filed a case against the owner and sent him to the police station after dengue larvae was found in the water tank of the marble factory.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محکمہ صحت کلر سیداں کی ٹیم نے ماربل فیکٹری کی پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔تحصیل سنٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنے عملے کے ہمراہ شاہ باغ میں واقع ماربل فیکٹری میں ڈینگی سرویلنس کے دوران پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کے بےمالک قاسم علی کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شہباز شریف کی گرفتاری بلاجواز اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عملی نتیجہ ہے, محمد زبیر کیانی
The arrest of Shahbaz Sharif is unjustified and a practical result of NAB-Niazi nexus, Muhammad Zubair Kayani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار تحصیل کونسل کلرسیداں محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری بلاجواز اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عملی نتیجہ ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوششیں کی گئیں بھائیوں میں غلط فہمیاں ڈالنے کی کوششیں کی گئیں اور جب یہ لوگ اپنے تمام حربوں میں ناکام ہو گئے تو شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ملک میں ادویات آٹا چینی جیسے بحران جنم دینے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں مگر ادہر نیپ کو چپ لگ جاتی ہے نیب آمریت کی بدترین نشانیوں میں سے ایک ہے جس کا واحد مقصد سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے انہوں نے واضح کیا کہ میاں نواز شریف نے اے پی سی نے حقائق بیان کرکے بہت سارے لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے جس کے ردعمل میں شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ آئینی حدود سے تجاوز کرنے والے عناصر ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے سقوط ڈھاکہ کے بھی یہی لوگ زمہ دار ہیں جو من پسند اور محدود جمہوریت کا متعارف کرواتے ہیں
جاوید افضل چیمہ انتقال کر گئے
Javed Afzal Cheema passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق نائب ناظم یوسی اورنگزیب چیمہ کے بھائی جاوید افضل چیمہ انتقال کر گئے نمازجنازہ میں رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،چوہدری محمد ریاض کے علاؤہ ملک شیرافگن،صاحبزادہ بدر منیر،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی