DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Rawalpindi board upgrades 38 school in Distt Rawalpindi including four in Tehsil Kahuta

راولپنڈی بورڈ کی ہٹ دھرمی ضلع راولپنڈی کے 38 سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکولوں کا درجہ دیا گیا جی میں تحصیل کہوٹہ کے چار سکول بھی شامل ہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راولپنڈی بورڈ کی ہٹ دھرمی ضلع راولپنڈی کے 38 سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکولوں کا درجہ دیا گیا جی میں تحصیل کہوٹہ کے چار سکول بھی شامل ہیں مگر راولپنڈی بورڈ اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں کا بورڈ سے الحاق نہیں کر رہا جس کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے کہوٹہ میں اب گریڈ ہونے والے اسکولوں میں ساعی بٹالہ بگھون وغیرہ شامل ہیں والدین معززین علاقہ نے وزیراعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ گریڈ ہونے والے اسکولوں کا راولپنڈی بورڈ سے الحاق ہونے کا حکم صادر فرمایا جائے تاکہ ہزاروں بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو

Kahuta; Rawalpindi board upgrades 38 school in Distt Rawalpindi including four in Tehsil Kahuta, including Sahi, Batala and Baghoon.

غریب نادار مریضوں کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکو ایک سال مکمل ہو گیا

Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center completes one year of service to poor patients

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غریب نادار مریضوں کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکو ایک سال مکمل ہو گیا۔غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکی پہلی سالگرہ کی پر وقار تقریب سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ کہوٹہ میں جس طرح ایٹمی حوالے سے مشہور ہے اس کو لوگ فلاحی شہر کے نام سے بھی یاد کریں گے غلام ربانی قریشی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے جدید کڈنی سنٹر میں جہاں ایک ماہ میں ایک ہزار ڈیلائیسز ہوتے تھے نیا یونٹ لگنے سے اب ماہانہ دو ہزار مریضوں ڈیلائسز ہونگے کلر سیداں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد وہاں بھی جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی سینٹر قائم کیا جائے گا جبکہ دسمبر تک جدید انٹرنیشنل لیبارٹری بھی قائم کی جا رہی ہے جس میں بالکل مفت ٹیسٹ ہوں گے جبکہ اسی طرح الفتح وویمن وکیشنل سنٹر بھی کام کر رہے ہیں جہاں سیکڑوں بچیاں مختلف ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کما رہی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کا کڈنی سنٹر کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز قانون دان راجہ ایم سٹار اللہ ایڈوکیٹ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کے مابین کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی محمد ارشد، شہراز احمد قریشی ایڈووکیٹ، راجہ الطاف حسین،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،سائیں محمد سلیم آف منیند شریف کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ایک سال کی کارکردگی بھی پیش کی گئی راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ راجہ الطاف حسین ڈاکٹر محمد عارف قریشی حاجی ملک منیر اعوان اور دیگر نے آصف ربانی قریشی نے بیرون ملک اندرون ملک تمام محیر حضرات ک شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے کہا کہ اگر اللّٰہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاء اللہ دل کا ہسپتال بھی تعمیر کرونگا اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف اور دیگر عملے کی تعریف کی اور کہا کہ میں خادم ہوں یہ انکا کمال ہے اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ ان دو سالوں میں لیا گزشتہ دس سالوں میں نہیں لیا گیا,نوید نذیر ستی

The amount borrowed by the present government in these two years has not been taken in the last ten years, Naveed Nazir Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوید نذیر ستی مسلم لیگ ن لیڈیز کی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ ان دو سالوں میں لیا گزشتہ دس سالوں میں نہیں لیا گیا آئی ایم ایف کو قرضہ منہ پر مارنے کے دعوے کرنے والوں نے ان کے کہنے پر آئے روز مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا چینی پچاس سے 110 روپے ہوگئی روٹی 15 سے 25 روپے کی ہوگئی وزیر اعظم نے دو سالوں میں صرف یوٹرن لیے گلیوں کے ٹکڑوں کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے مسلم لیگ کے دور میں جس طرح اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں کے دائیں بائیں چور بیٹھے ہیں جنہوں نے کرپشن کر کے اربوں روپے بنا کر لندن میں بیٹھے ہیں عمران خان نے دو سالوں میں چوروں سے کتنے ارب وصول کیے جب بھی شفاف الیکشن ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ان حالات کا اظہار مسلم لیگ ن لیڈیز کی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی نوید نذیر ستی اور تحصیل صدر کہوٹہ مریم اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین مسلم لیگ نون راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی رول ماڈل ہیں انہوں نے اور شاہد خاقان عباسی نے اس علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرا کر ریکارڈ قائم کیا 50 لاکھ مکان ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے خواتین مردوں سے بھی بہتر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اظہار تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض کا اظہار تعزیت۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین نلہ مسلماناں وممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،راجہ فردین جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ نلہ مسلماناں جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button