Norway; PM congratulates Norwegian Pakistani community at awards ceremony in Oslo 2020 awards
ناروے۔ اوسلو میں تقسیم ایوارڈ 2020 کی خوبصورت تقریب میں وزیر اعظم ناروے ایرنا سولبرگ کی خصوصی شرکت،نارویجن پاکستانیوں کی خدمات اور ناروے کی ترقی میں انکے کردار کو سراہا
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)— معروف سماجی تنظیم 14 اگست کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال ایک خوبصورت ایوارڈ شومنعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ تقریب میں ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ، ہیلتھ منسٹر Bent Høie,، اوسلو اور ویکن صوبے کی گورنر Valgerd Svarstad Haugland کے علاوہ پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکی، بوسنیا، انڈونیشیا اور مراکش کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر تھیدروس اور پاکستان سے وزارت صحت کے مشیر نارویجن پاکستانی ڈاکٹر عثمان مشتاق نے تقریب میں شرکت کی۔ اسکے علاوہ خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ ناروے اور پاکستان کے قومی ترانے سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔
محمد رفیق اور محمد اقبال کو گذشتہ سال مسجد میں دہشتگردی کرنے والے دہشتگرد کو پکڑنے پر سال 2020 کے ہیرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پرائڈ آف پُرفارمنس ایوارڈ ڈاکٹر ہما ندیم اور ڈاکٹر عثمان مشتاق کو دیا گیا۔ برِج میکنگ ایوارڈ Ezinne Okparaebo اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر Tedros کو دیا گیا۔تقریب سے 14 اگست کمیٹی کے چیئرمین عامر جاوید شیخ، وزیر اعظم ایرنا سولبرگ، Høie, Bent اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے خطاب کرتے ہوئے نارویجن پاکستانیوں کی خدمات اور ناروے کی ترقی میں انکے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم ایرنا سولبرگ، ڈاکٹر Tedros اورHøie, Bent کے درمیان کرونا وائرس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کردار کے حوالے سے ایک مذاکرہ بھی ہوا جس میں ناروے کی وزیر اعظم نے ڈاکٹر Tedros کو اس وباء سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس پر ڈاکٹر Tedros نے ایرنا سولبرگ اور ناروے کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Norway; Norwegian Prime Minister Erna Solberg’s special participation in the 114th August committee organised Awards 2020 ceremony in Oslo, Norway appreciated the services of Pakistanis and their role in Norway’s development. Mohammad Rafiq and Mohammad Iqbal were awarded the 2020 Hero Award for capturing a terrorist who committed terrorism in a mosque last year. Pride of Performance Award was given to Dr. Huma Nadeem and Dr. Usman Mushtaq.