DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Kallar Syedan; namaz e janaza of Ch M Yaqoob of Northampton held in Morra Heeran

پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے رہنما چوہدری غلام شبیر کے بھائی چوہدری محمد یعقوب کو موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کردیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے رہنما چوہدری غلام شبیر کے بھائی چوہدری محمد یعقوب کو موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،چوہددی ظہیر محمود،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اختر قادری، محمد اعجاز بٹ،شاہ رخ پرویز،زین العابدین عباس،نصیر اختر بھتی،نمبردار اسد عزیز،گلفراز بٹ،وقاص گجر،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،قاضی سہیل افتخار،ماسٹر محمد رمضان،چوہدری صغیر گجر،سرفراز جنجوعہ،راجہ داؤد اکبر،یامین عادل اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; namaz e janaza of Ch M Yaqoob of Northampton was performed in his native village Morra Heeran, Choa khalsa. Large number of social and political personalities participated in the namaz e janaza including ex PM Raja Parvez Ashraf.

ریٹائرڈ انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری محمد ضمیر کی تقریب قل گاؤں سہوٹ کلیال میں ہوئی

Dua e Qul observed for late Ch M Zameer in village Sahot Kalyal

Late Ch Zameer

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری محمد ضمیر کی تقریب قل گاؤں سہوٹ کلیال میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،چوہدری ظہیر محمود، اعجاز بٹ،شاہ رخ پرویز،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شفقت محمود،نمبردار اسد عزیز،چوہددی محمد حسین،صوبیدار غلام ربانی،راجہ افتخار پکھڑال،اور دیگر نے شرکت کی۔

زیر تعمیر سڑک کلرسیداں دھانگلی کی مرمت کے بعد بھی گھروں کا پانی سڑک پر بہہ کر اسے خراب کر رہا ہے

Water waste from public houses damaging newly constructed Dhungalli road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…زیر تعمیر سڑک کلرسیداں دھانگلی کی مرمت کے بعد بھی گھروں کا پانی سڑک پر بہہ کر اسے خراب کر رہا ہے اور پنجاب ہائی وے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے چند ایام قبل ہی اس کی خصوصی مرمت کا کام کیا گیا جن علاقوں میں مرمت مکمل ہو چکی ہیں ان میں سے موہڑہ پھڈیال اور موہڑہ دھیال میں گھروں کا پانی نو مرمت شدہ سڑک پر مسلسل بہہ کر اسے نقصان پہنچا رہا ہے اور پنجاب ہائی وے کے زمہ داران صورتحال سے لاتعلق تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

مرکزی تنظیم بزمِ رضائے مصطفی کلر سیداں کے ناظمِ اعلی سید زاہد علی شاہ زیدی نے تنظیم کے نئے عہدے دران کا اعلان

Syed Zahid Ali Shah Zaidi, announces new management of Bazm-e-Reza Mustafa Kaller Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مرکزی تنظیم بزمِ رضائے مصطفی کلر سیداں کے ناظمِ اعلی سید زاہد علی شاہ زیدی نے تنظیم کے نئے عہدے دران کا اعلان کر دیا سرپرست اعلی اوّل حاجی سردار صلاح الدین احمد سرپرست دوئم الحاج راجہ محمد ازرم حمید سیالوی سرپرست اعلی سوئم محمد یسین صدیقی سرپرست اعلی سید سبط الحسن شاہ سرپرست اعلی حاجی عبد الجبار صدیقی سرپرست اعلی مرزا ارشد محمود سرپرست اعلی ماسٹر محمد عارف چئیرمین سید زبیر علی شاہ وائس چئیرمین چوہدری رضوان الفت صدر محمد عامر صدیقی نائب صدر محمد جمشید یوسف چشتی سینئر نائب صدر چوہدری ارشد محمود جنرل سیکرٹری عمران رشید جوائنٹ سیکر ٹری سید طیب علی زیدی سیکر ٹری نشرو اشاعت سید جنید عباس آفس سیکر ٹری ملک طیب حسین سہیل صدیقی۔

یونین کونسل کنوہا میں علی اصغر بھٹی کو صدر،چوہدری محمد شریف کو جنرل سیکرٹری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد

Congratulations to Ali Asghar Bhatti President, Chaudhry Muhammad Sharif General Secretary and other newly elected officials in Union Council Kanoha.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… برطانیہ کے شہر لیڈز میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر راجہ مظہر اقبال نے آصف محمود کیانی کو تحصیل کلر سیداں کا صدر، یاسر منصور کو جنرل سیکرٹری اور محمد گلفراز بٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے علاؤہ یونین کونسل کنوہا میں علی اصغر بھٹی کو صدر،چوہدری محمد شریف کو جنرل سیکرٹری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی ہے۔

کلر سیداں کے قبضہ سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج

Two fire arms cases registered

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران پڑتال ثاقب منظور سکنہ سلجور کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 03 روند جبکہ احتشام امتیاز سکنہ محلہ عید گاہ کلر سیداں کے قبضہ سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button