DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ex PM Raja Pervez Ashraf attends (Late) Chaudhry M Zameer Dua Chehlum (See video)

سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی سماجی و سیاسی شخصیت انسپکٹر(ر) چوہدری محمد ضمیر(مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب میں شرکت

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سینئر ویڈیو رپورٹر چوہدری الفت حسین کے بہنوئی،چوہدری نذر خان، چوہدری مظہر حسین، چوہدری عجب خان اور چوہدری نجب خان کے چچا انسپکٹر (ر) چوہدری محمد ضمیرمرحوم و مغفور کی دعائے چہلم کی تقریب سہوٹ کلیال داخلی سہوٹ بدھال میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض محمد اللہ دتہ نقشبندی نے سر انجام دیے۔ تقریب کا آغاز محمد سلیمان نقشبندی نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا۔ ہدیہ نعت ثاقب حمید نقشبندی اور قاری محمد ظفر نے پیش کیں جبکہ خصوصی خطاب مولانا حافظ غلام محمد چشتی نے کیا۔ خصوصی دعا مولانا حاجی محمد شریف نے کرائی۔ اس دعائیہ تقریب میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف، برسٹر شاہ رخ، کرنل(ر) خورشید اکبر راجہ، چوہدری ظہیر سلطان، چوہدری محمد ایوب، محمد اعجاز بٹ، سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد، پرویز اختر قادری، چوہدری شفقت محمود، سید راحت علی شاہ، ملک شیر افگن، چوہدری تصور حسین، نمبردار اسد عزیز، ارشد محمود بھٹی، تحصیلدار چوہدری محمد حسین، محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ، اکرام الحق قریشی، دلنواز فیصل، محمد جاوید اقبال، راجہ افتحار، صوبیدار غلام ربانی، چوہدری سجاد، ڈاکٹر ربنواز، طیب کامران بٹ، پرویز بھٹی، چوہدری صغیر، چوہدری قدوس، علماء، صحافی حضرات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button