Kallar Syedan; Police forced to hand back 1 Lakh rps bribe taken from British Pakistani after intervention of Ghulam Murtaza Satti
بیس برس بعد برطانیہ سے وطن واپس آنے والے سے پولیس نے ایک لاکھ کی نقدی بٹور لی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضٰی ستی کی مداخلت پر پولیس نے ایک لاکھ کی نقدی شہری کے گھر جا کر اسے واپس لوٹا دی،
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بیس برس بعد برطانیہ سے وطن واپس آنے والے سے پولیس نے ایک لاکھ کی نقدی بٹور لی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضٰی ستی کی مداخلت پر پولیس نے ایک لاکھ کی نقدی شہری کے گھر جا کر اسے واپس لوٹا دی،۔کلر سیداں کے ایک رہائشی چوہدری تصور حسین 20 سال بعد لندن سے واپس آیا تو اس کی آراضی پر قبضہ ہو چکا تھا اس کی جائیداد واپس کرانے کی بجائے کلرسیداں پولیس نے چوہدری تصور سے ایک لاکھ کی نقدی وصول کر لی چوہدری تصور حسین نے تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضٰی ستی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ میں عرصہ 20 سال بعد اپنے آبائی وطن واپس آیا تو پتا چلا کہ قبضہ مافیا نے میری کچھ جائیداد پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں بھاگ دوڑ شروع کر دی مجھ سے کلرسیداں پولیس کے اہلکار نے ایک لاکھ روپے لے لئے میں نے اور میرے عزیز و اقارب نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا لیکن میں آپ کے پاس اس امید پر آیا ہوں کہ آپ میری مدد کریں گے جس پر غلام مرتضٰی ستی نے کلرسیداں پولیس کو فون کیا اور کہا کہ عمران خان پاکستان سے کرپشن کے خاتمے اور مثالی پولیسنگ کے لئے انتھک محنت کر رہا ہے اور آپ لوگ اسے بدنام کرنے کے لئے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جس کسی نے بھی یہ پیسے لئے ہیں اگر 24 گھنٹوں میں وہ چوہدری تصور کو واپس نہ کئے گئے تو پرسوں میں اسے لے کر آئی جی پنجاب انعام غنی کے پاس چلا جاؤں گا جس کے بعد کلرسیداں پولیس نے ایک لاکھ روپے کی رقم کل چوہدری تصور کے گھر جا کر اسے واپس لوٹا دی جس پر چوہدری تصور نے غلام مرتضٰی ستی صاحب کا شکریہ کرتے ہوئے ان کو بتایا کہ پولیس نے پیسے گھر آ کر مجھے واپس کر دیئے ہیں۔
Kallar Syedan; Ch Tasawar Hussain who returned home from the UK after twenty years due to his family land being taken over by land mafia , The police instead of helping him collected one lakh cash . Following the intervention of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader and former National Assembly member Ghulam Murtaza Satti, the police went to the house of a citizen and returned one lakh cash.
کلرسیداں شہر میں تجاوزات میں بھرپور اضافہ سرکاری سرپرستی میں شہر کو ریڑھی بازاروں میں بدل دیا گیا
Encroachments in Kallar bazaar increases due to blessing of local authorities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں شہر میں تجاوزات میں بھرپور اضافہ سرکاری سرپرستی میں شہر کو ریڑھی بازاروں میں بدل دیا گیا انتظامیہ نے آنکھ موند رکھی ہے شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں ایک منظم منصوبہ بندی کے شہر میں تجاوزات قائم کرکے اس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا دیگر اضلاع اور صوبوں سے لوگوں کو بلا کر انہیں کلرسیداں کے بازاروں چوراہوں گذرگاہوں اور راستوں پر ریڑھیاں لگوا دی گئیں کلرسیداں کی میں شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک ریڑھیوں کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں ایمبولینس تک کا گزرنا محال ہے اور بااثر مافیا ریڑھی بانوں کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے صرف مین شاہراہ ہی نہیں چوآروڈ مغل بازار مین بازار پنڈی روڈ گوجرخان روڈ مرید چوک میں جا بجا ریڑھیاں کھڑی ہیں ان کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اب مین بازار کے داخلی راستے پر بھی ایک نہیں چار ریڑھیاں کھڑی کر کے پیدل چلنا بھی مشکل بنا دیا ہے اگر بلدیہ کلرسیداں اور انتظامیہ کا اس مافیا سے مک مکا نہیں تو پھر ان کے خلاف کاروائی کرکے شاہراہ اور بازار ریڑھیوں سے پاک کیوں نہیں کیئے جاتے؟
روات پولیس کی اہم کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار،
Rawat police arrest 02 accused involved in burglary
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات پولیس کی اہم کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات انسپکٹر مہر ممتازنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 02ملزمان محمد توفیق اور نور خان عرف نوری کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 48ہزار روپے، صندوق اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ سالگراں سے 40 سالہ شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد
The mutilated body of a 40-year-old man was recovered from Salgaran area near Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 40 سالہ شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد امانتا سپرد خاک کروا دیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سالگراں کے مقام پر ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق مسخ شدہ نعش کے جسم پر کیڑے پڑنے کی وجہ سے وہ ناقابل شناخت ہو چکی ہے۔
News in brief…
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد توقیر ولد ٹکا خان سکنہ نوگراں کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب جبکہ شفیق ولد محمد رفیق سکنہ پھلینہ کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30بور بمعہ 3 زندہ روند برآمد کر لئے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،راجہ افتخار پکھڑال،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی اوردیگر نے گاؤں میرا بھٹیاں جا کر مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان سے ملاقات کی اور ان کے بھتیجے حاجی محمود اقبال کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… عابد حسین سکنہ نوتھیہ نے پولیس کو بیان کیا کہ میں ٹیلرنگ کا کام کرتا ہوں، گزشتہ روز شاہ باغ میں اپنی دکان پر آیا کیونکہ گاہک کو شادی کے کپڑے دینے تھے۔ میں نے اپنا موٹر سائیکل مارکیٹ میں کھڑا کیا۔بیس منٹ بعد،چائے لینے کیلئے ہوٹل گیا تو دیکھا کہ میرا موٹر سائیکل غائب تھا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بزرگ مسلم لیگی رہنما مرزا محمد بشیر انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار محمد بشارت، چوہدری شفقت محمود، مسعود احمد بھٹی،الحاج غلام ظہیر اوردیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک عنصر خان نے پیرس سے آئے ہوئے پارٹی رہنماوں ملک وجاہت اور ملک فاروق کے اعزاز میں محمد جاوید بٹ کے فارم ہاؤس پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،انسپکٹر ملک خضر حیات ایس ایچ او گوجرخان،ضیا قاضی،راجہ جاوید کیانی،محمد جاوید بڑ،محمود حسین کیانی،چوہدری توقیراسلم،نمبردار اسد عزیز،تنویر شیرازی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ملک کے معروف کاروباری حاجی راجہ محمد الیاس،سابق رکن بلدیہ کلرسیداں حاجی محمد اسحاق کے بہنوئی حاجی عبدالقیوم کو ان کے آبائی گاؤں منگال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ ملک سہیل اشرف،چوھدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجازبٹ،حاجی محمد اخلاص،راجہ ظفر محمود،سید وقاص حیدر ایڈوکیٹ،چوہدری توقیر اسلم،ٹھیکیدار محمد لطیف،ساجد بٹ،جنید بھٹی،محمد اعجاز بٹ، محمد الطاف بھٹی،شہزاد بھٹی،یونس بھٹی،حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین،محمد مسعود بھٹی،اکرام الحق قریشی،راجہ شاہد پکھٹرال،شیخ خو رشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود کے علاؤہ معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،اکرام الحق قریشی اور جاوید اقبال نے بلکسر کے گاؤں ماڑی شریف کا کر ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ارشد محمود ولد برکت سکنہ لونہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ 19 ستمبر کو میری 17 سالہ بیٹی مسماۃ(ح)گھر سے اپنے والدہ کے ہمراہ چوکپنڈوری میں واقع ایک نجی کلینک سے دوائی لینے گئی اور اپنی والدہ کو ہسپتال میں بیٹھا کر اچانک غائب ہو گئی۔اپنی بیٹی کو آج تک تلاش کرتا رہا جس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔اب میں نے اپنے طور پر تسلی کر لی ہے کہ میری بیٹی کو محمد لطیف سکنہ وہاڑی نے حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… رحیم اختر سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ گزشتہ روز تقریبا ایک بجے دن،میرے دو عدد قیمتی بکرے نامعلوم کارسواروں نے چوری کر لئے اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم۔لیگ ن کے رہنما تنویر ناز بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بروز جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں ادا کی جائے گی