DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Annual Sain Mahboob Sabri urs mubarak celebrated in Muneend Shareef

صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم اورسجادہ نشین ساہیں زاہد کے زیر انتظام در بار عالیہ منیند شریف میں ساہیں محبوب صابریؒ کا سالانہ عرس مبارک

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم اورسجادہ نشین ساہیں زاہد کے زیر انتظام در بار عالیہ منیند شریف میں ساہیں محبوب صابریؒ کا سالانہ عرس مبارک۔صاحبزادہ ساہیں محسن فقیردربار عالیہ کلیام شریف،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا محمد آصف سمیت سینکڑوں مریدین کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ منیند شریف میں صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم اورسجادہ نشین ساہیں دربار عالیہ منیند شریف ساہیں زاہد محبوب صابری کے زیر انتظام ساہیں محبوب صابریؒ کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ ساہیں محسن فقیردربار عالیہ کلیام شریف،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا محمد آصف،معروف شعرخوان حاجی غلام رسول عباسی،غلام یذدانی عباسی، ضمیر عباسی، عدیل افضل ممبران پریس کلب افتخار احمد غوری، احتشام کیانی، فیضان جنجوعہ، کبیر جنجوعہ سمیت سینکڑوں مریدین نے شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اولیائے کرام کی دین اسلام کی تبلیغ کے بارے میں بتایا اور آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کائے عرس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Kahuta; Annual Muneend Shareef urs mubarak was celebrated under the guidance of Sahibzada Saheen Mohammad Saleem and Sajjada Nasheen Saheen sain Zahid. Hundreds of followers including former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, SHO Kahuta Police Station Hafiz Mirza Muhammad Asif and Sain Shaban Farid of Kalyam Shareef participated.

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی

The road near Dera Mushtaq Shah Bazaar, which was damaged due to previous rains, has not been repaired yet

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی ٹرانسپورٹروں کوشدید دشواری کا سامناجبکہ سڑک ٹھیک ناں ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثے بھی رونما ہو سکتا ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذ شتہ بارشوں کی وجہ سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے تھے وہاں پر ہی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر روڈ کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جو کئی ہفتے گزرنے کے باجود بھی ٹھیک ناں ہو سکا جس جگہ سے یہ سڑ ک ٹوٹی ہوئی ہے وہاں پر موڑ ہے اور سڑک کا کافی حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں سڑک کا بہت کم رہ گیا ہے جس کہ وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر ے گئی ,میجر راجہ شہر یار جنجوعہ

The PTI government has eradicated corruption from all institutions, Major Raja Shehar Yar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر ے گئی کہوٹہ میں بھی اگر کوئی ایسا کررہا ہے تو وہ اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ حکومت سختی سے نمٹے گئی اگر کسی پر کرپشن کے کوئی الزامات ہیں تو ا س سلسلے میں پارٹی قیادت کمیٹی بنائے اور صاف شفاف انکوائری کر ئے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان عمران خان سیاسی برادری میں سیاست کے لیے آخری امید ہیں۔عمرا ن خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا دنیا میں معاشی اور معاشرتی اعتبار میں منفرد مقام ہوگا۔ مشکل حالات میں بھی کپتان نے پاکستان کو بہتر انداز میں چلایا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو آگے لے جائیں گے ہم سب کو مل ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔

محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم محمد حفیظ مرحوم سمیت پورے خاندان کے کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ آگئی

Mohammad Haleem Khattar’s entire family received a negative report of corona test

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے ممتاز کارکن محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم محمد حفیظ مرحوم سمیت پورے خاندان کے کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ آگئی۔یاد رہے کہ محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور فوجی فاونڈیشن ہسپتال میں زیر علاج تھے اور دوران علاج فوجی فاونڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ محمد حفیظ کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔ جس پر محکمہ صحت کہوٹہ کی ٹیم نے تمام خاندان کے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھیجے تھے۔این آئی ایچ سے آج موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تمام خاندان کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے جس سے محمد حلیم کھٹر کے پورے خاندان اور محلہ چاہات،گردونواح کے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button