Kallar Syedan; None of the elected representatives of UC Maniyanda village Nambal Dhok Dhirobari solved any problem of the village.
یونین کونسل منیاندہ کے گاؤں نمبل ڈھوک دھیروباڑی منتخب نمائندوں میں سے کسی نے بھی گاؤں کا کوئی بھی مسئلہ حل نہ کیا
نماٸندہِ پوٹھوار ڈاٹ کوم:راجہ عاشق نمبل ۔دوبئ۔ یونین کونسل منیاندہ کے گاؤں نمبل ڈھوک دھیروباڑی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک منتخب نمائندوں میں سے کسی نے بھی گاؤں کا کوئی بھی مسئلہ حل نہ کیا ۔الیکشن کے دوران تو سب نے بڑے بڑے دعوے کیے ۔ ہم اہلیان ڈھوک دھیروباڑی موجودہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد صاحب اور ایم این اے پرویز اشرف صاحب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کے لوگوں کو ایک گلی کی ضرورت ہے جس کی لمبائی تقریبا 700 فٹ بنتی ہے شیڈ والے چوک سے شروع ہو کر افتخار حسین صاحب اورحسن اختر صاحب کے گھر تک جاتی ہے اور گاؤں کی ایک پہلے سے بنی ہوئی گلی کی دیوار گری ہوئی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اس کی تعمیر کے لیے بھی فنڈ جاری کیا جائے ہم آپ کے مشکور اور ممنون ہوں گے
Kallar Syedan; None of the elected representatives of UC Maniyanda village Nambal Dhok Dhirobari solved any problem of the village. The people of the village need a street which is about 700 feet in length. It starts from the shed square and goes to the house of Iftikhar Hussain and Hassan Akhtar and the wall of a pre-built street of the village has collapsed Funds should also be released for the construction of any major accident that may occur.