Kahuta; Dr. Muhammad Arif Qureshi awarded a Certificate of Appreciation by the World’s Leading Institute in recognition of the excellent medical treatment facilities
ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے مجوزہ اعلیٰ اسٹینڈرڈ کے مطابق کروناء سے متاثرہ مریضوں کیلئے الشھباز ہسپتال کہوٹہ میں اعلیٰ علاج معالجہ کی سہولیات اور بہترین انتظامات اور خدمات کے اعتراف میں دنیا کے معروف انسٹیٹیوٹ اپ لفٹ نے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے مجوزہ اعلیٰ اسٹینڈرڈ کے مطابق کروناء سے متاثرہ مریضوں کیلئے الشھباز ہسپتال کہوٹہ میں اعلیٰ علاج معالجہ کی سہولیات اور بہترین انتظامات اور خدمات کے اعتراف میں دنیا کے معروف انسٹیٹیوٹ اپ لفٹ نے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام علاقہ کے کام آسکوں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اس شعبے کا انتحاب کیا تھا والدین، دوست احباب کی دعاؤں سے اللہ نے کامیابیاں عطا کیں کرونا وائرس ہو ڈینگی یا کسی بھی قسم کی کوئی ناگہانی آفت الشہباز میڈیکل کمپلیکس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر عوام علاقہ کی خدمت کی انشاالہ اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرونگا۔ا ہل علاقہ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو مباربادپیش کی ہے۔
Kahuta; Distinguished Physician Dr. Muhammad Arif Qureshi was awarded a Certificate of Appreciation by the World’s Leading Institute of up Lift in recognition of the excellent medical treatment facilities and excellent arrangements and services at Shahbaz Hospital Kahuta for patients suffering from carona according to the World Health Organization’s proposed high standards.
موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کراہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا, مسلم لیگ ن
Current administration will see real power after local elections, PML-N
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کراہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن ہو یاعام انتخابات بھرپور حصہ لے کر حکمران جماعت کو شکست فاش دے گی ملک کی عوام موجودہ حکومت سخت تنگ ہے آنے والی حکومت ن لیگ کی ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،ن لیگی رہنماء راجہ سعید احمد،ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اورسابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کے نعرے پر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے والوں نے انہیں مہنگائی بیروزگاری افراتفری بجلی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے سوا کچھ نہ دیا عمران خان کنٹینر پر کئے گئے تمام وعدوں سے پھر چکے ہیں ڈیزل پٹرول سستا ہوا نہ بجلی گیس کے نرخ کم ہوئے مسلم لیگ ن کے زمانے میں چینی پچپن روپے کلو دستیاب تھی آج یہی چینی ایک روپے دس روپے میں بھی دستیاب نہیں گندم میں کفیل ملک پاکستان آج گندم درآمد کر رہا ہے یہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی نااہلی اور کرپشن کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں بلدیاتی الیکشن سمیت عام انتخابات میں بھی ن لیگ ہی کامیاب ہو گئی۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈ نمبر1آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
Ward No. 1 of Kahuta Municipal Committee is deprived of basic facilities even in this modern age
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈ نمبر1آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لوگ آج بھی تاریکی میں رہتے ہیں اس شدید گرمی میں بچے بوڑھے مریض بلبلاتے ہیں نہ پختہ گلیاں نہ گیس اور نہ پانی جو کہ منتحب نمائندوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار ماسٹر راجہ تیمور اختر نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جان بوجھ کر اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا انھوں نے کہا کہ اس وارڈ سے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کونسلرمنتحب ہوئے تھے انھوں نے اپنے طور پر راجہ محمد علی سابق ایم پی اے سے فنڈذ لیکر کچھ کام کروائے مگر میونسپل کمیٹی کے دور میں جان بوجھ کر فنڈز سے محروم رکھا گیا انھوں نے کہا کہ چونکہ یہ وارڈ زیادہ تر اُن لوگوں پر مشتمل ہے جو نے آباد ہوئے کروڑوں کے ٹیکس دینے والے شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے انھوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس وارڈ کا سروے کر کے گیس بجلی اور پانی مہیا کیا جائے۔