Gujar Khan; Educational Institution Government Higher Secondary School Pindori Jabbar opened under SOPs, regulations
تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر ایس او پیز کے تحت کھل گیا, پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائیر طلباء کی کلاسز کا اجرا کر دیا گیا
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)…تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر ایس او پیز کے تحت کھل گیا حکومت پنجاب محکمہ ایجوکیشن کے تحت مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جانے کے مطابق پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائیر طلباء کی کلاسز کا اجرا کر دیا گیا جبکہ بچوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گے حکومت پنجاب محکمہ ایجوکیشن کمیشن کے تحت 15ستمبر کو تعلیمی اداروں کواوپن کرنے کے احکامات کے مطابق شرقی گوجرخان گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں ایس او پیز کے تحت باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جو کہ جس میں پہلے مرحلے میں ہائی سے ہائیر سکینڈری سکول کی کلاسز کا آغاز کیا گیا جس میں اساتذہ اکرام نے طلباء کے کرونا ٹیسٹ لیے اس موقع پر سکول پرنسپل طاہر محمود نے کہا ہے کہ چونکہ ہمارے ادارے کی تعداد 1ہزار سے زائد ہونے کی وجہ سے ہم نصف طلباء کی کلاس لیے گے جبکہ دوسرے دن باقی طلباء کی کلاس ہو گی انہوں نے مزید کہا سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے احکامات کے مطابق سکول میں سنیٹائزراور ماسک کی سخت پابندی ہو گی۔
Gujar Khan; Educational Institution Government Higher Secondary School Pindori Jabbar opened under SOPs, in the first phase, classes for high and higher students were started.
News in brief …
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)…سابق کونسلر یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں او رحکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے اور آئندہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرے عام پھانسی دینے کا قانون بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں انہوں نے کہا واقعہ میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ملزمان کو ہر صورت نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا پنجاب حکومت کے لیے یہ ایک میجر کیس ہے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مل کر متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بلند ہو۔
بر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)…سینئر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہو ا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ ِ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں نیشنل بینک کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کے والد حاجی راجہ محمد یعقوب کی وفات پر دلی تعزیتی کا اظہار کیا گیا مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔