London; The British airline Virgin Atlantic has decided to start flights to Pakistan from December 10.
برطانیہ کی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک کا دس دسمبر سے پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ ۔
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— برطانیہ کی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک کا دس دسمبر سے پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے دس دسمبر سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں کا اعلان کر دیا لاہور اور اسلام آباد کے لیے ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول فاہنل کر لیا ہے ۔پہلی پرواز مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے پرواز کرے گی بارہ دسمبر کو لندن ہیتھرو سے اسلام آباد اور تیرہ دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے اپریٹ کرے گی سول ایوی ایشن کی اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔ ورجن اٹلانٹک مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار چار پروازیں، لندن سے لاہور ہفتہ وار چار پروازیں اور لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار تین فلائٹ اپریٹ کرے گی۔ ورجن اٹلانٹک کا اعلان کرنا پاکستان سے براہ راست برطانیہ آنے اور جانے والے مسافروں کے لیےاچھی خبر ہے ۔
London; Virgin Atlantic has announced it is launching three new routes to Pakistan in December 2020. Both Heathrow and Manchester will gain new flights to Islamabad whilst Heathrow will also see the introduction of a service to Lahore. Virgin Atlantic will be the only airline offering direct flights to Lahore from Heathrow.