Kallar Syedan; Police case registered as married man marries and registers himself as previously unmarried
دولہا شادی شدہ ہے یا غیر شادی شدہ، شادی شدہ شخص نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کر کے نکاح کر لیا، مقدمہ درج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بیوہ شاہین اختر سکنہ کلر سیداں نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر ہوں۔مورخہ 16 مارچ 2019، نکاح خواں سید حامد علی شاہ نے میری حقیقی بیٹی مسماۃ (ب) کا نکاح بمطابق شریعت محمدی مسمی محمد فرحان سکنہ کھارادار کراچی جنوبی پڑھایا تھا۔بوقت نکاح خود دلہا مسمی محمد فرحان اور دلہا کے والد محمد فیاض جو کہ نکاح نامہ میں شادی کا گواہ درج ہے نے دلہا کو کنوارہ بیان کیااور نکاح نامہ سیریل نمبر 22 پر درج ”آیا دلہا رنڈواہے یا طلاق یافتہ”کو نکاح خوان صاحب سے قطع کروا کر ”کنوارہ ”تحریر کروایاجبکہ درحقیقت،مسمی محمد فرحان نے قبل ازیں مورخہ 23 جولائی 2009،مسماۃ سمیرا شاہین سکنہ چبوترہ(کلر سیداں)سے نکاح کیا تھاجس کے بارے میں بعد میں علم ہوا جبکہ اس بارے میں مسمی محمد فرحان،اس کے والد محمد فیاض اور دیگر فیملی ممبران نے من مسمات اور دخترم بشری جمیل کو مکمل طور پر لاعلم رکھا۔بعد ازاں مسمی محمد فرحان نے مورخہ 26 جولائی 2019 کو دخترم بشری جمیل کو طلاق ثلاثہ دے دی اور تمام تر جہیز کیساتھ ساتھ حق مہر میں دہئے گئے آٹھ تولے طلائی زیورات بھی ہڑپ کر لئے جس کی بابت سائلہ نے فیملی کورٹ راولپنڈی میں دیوانی دعوی دائر کر رکھا ہے۔
Kallar Syedan; A Police case has been registered against Mohammad Farhan for getting married while already being married. Shaheen Akhtar mother of the bride also claims that Farhan also has taken the jewellery which belonged to her daughter.
عمران خان نے ملکی ترقی کا راستہ روک کر اسے تنزلی کے راستے پر ڈال کر تبادلہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا ہے
Imran Khan has deceived the nation in the name of change by blocking the path of development of the country and putting it on the path of decline.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعلی اور سینیٹر صابر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی ترقی کا راستہ روک کر اسے تنزلی کے راستے پر ڈال کر تبادلہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا ہے کے پی کے پولیس عمران خان کی ترجیحات سے بہتر نہیں ہوئی اس نے دھشتگردی کی جنگ کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے آج عمران خان آٹا چینی مافیاز کے سامنے سرنڈر کو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام گاؤں آراضی میں مسلم لیگ ن کر رہنما چوہدری نعیم بنارس کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،اسامہ بنارس،حاجی ریاست حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔صابر شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا سی پیک پر کام عروج پر تھا گوادر بندرگاہ ایئرپورٹ کے علاؤہ ملک کے طول وعرض میں موٹرویز کی تعمیر جاری تھی مگر عمران خان کو تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط کیا گیا جس نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے غریب اور متوسط طبقے کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا پوری دنیا میں آج بھی پٹرول سستا دستیاب ہے مگر پاکستان میں حکومت نے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے چینی آٹے کے نرخوں میں دوگنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا مگر پھر بھی یہ دستیاب نہیں آٹے چینی کے لیئے لگی لائینیں نئے پاکستان کا عملی مظاہرہ پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ترقی کا پہیہ روک دیا ہے نوازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے لوگوں کو گمراہ نہیں کیاجا سکتا عمران خان کہتے تھے کہ موٹرویز اور میٹروز سے ترقی نہیں کرتے آج انہی منصوبوں کا افتتاح کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے گجرپورہ مسافر خاتون سے ذیادتی کے واقعہ کوپنجاب حکومت کی نااہلی قرار دیا اور کہا کہ سی سی پی او لاہور کے ریمارکس انتہائی قابل مذمت ہیں ذیادتی کے مرتکب لوگوں کا واحد علاج انتہائی سخت سزائیں اور پھانسی ضروری ہے سوشل میڈیا نے ہماری اخلاقی قدروں کے دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے پی کے پولیس کی بہترکارکردگی عمران خان کے اصلاحات کی بدولت نہیں اس پولیس نے دھشتگردی کی طویل جنگ میں مخالفین کو شکست فاش دی ہے اس کا کریڈٹ عمران خان نہیں لے سکتے۔
گھر کے باہر روڈ پر کھڑا کیا اور تقریبا آدھے گھنٹے بعدجب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔مظہر حسین سکنہ کمبیلی صادق
Motorbike belonging to Mazhar Hussain of Kambeeli Sadiq stolen
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مظہر حسین سکنہ کمبیلی صادق نے پولیس کو بیان دیا کہ عرصہ سات سال سے تھانہ روڈ کلر سیداں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز سہ پیر 3 بجے کے قریب، میں نے اپنا موٹر سائیکل یاماہا مالیتی چالیس ہزار روپے، اپنے گھر کے باہر روڈ پر کھڑا کیا اور تقریبا آدھے گھنٹے بعدجب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔
گاؤں بھلاکھر سے تعلق رکھنے والے چوہدری توصیف شیراز کو مسلم لیگ ن سوشل میڈیا حلقہ پی پی دس کا جنرل سیکرٹری نامزد
Chaudhry Tauseef Shiraz from village Bhalakhar has been nominated as general secretary of PML-N social media constituency PP-10.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گاؤں بھلاکھر سے تعلق رکھنے والے چوہدری توصیف شیراز کو مسلم لیگ ن سوشل میڈیا حلقہ پی پی دس کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے یہ پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی کے بھتیجے اور چوہدری محمد شیراز کے فرزند ہیں۔
روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث چھ خواتین سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
Rawat police raid private housing society, arrest ten accused, including six women, involved in prostitution
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث چھ خواتین سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملک تھی کہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور عبدالمتین،بابر اقبال،سجاد حسین،حامد مبین،رابعہ، ندا، زینب،ثمینہ،ایمن اور حنا بی بی کو گرفتار کر لیا۔
دو منشیات فروشوں خرم حبیب اور ندیم احمد کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد
A total of 20 liters of liquor was recovered from the possession of two drug dealers Khurram Habib and Nadeem Ahmed.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس دوران گشت دو منشیات فروشوں خرم حبیب اور ندیم احمد کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔