Kahuta; Third Super 8 cricket tournament held in Doongi area of Kahuta
کہوٹہ کے علاقہ ڈونگی میں تیسراسپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈونگی میں تیسراسپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ۔ فائنل میچ کے ونر اور رنر ٹیم کے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کے انعامات تقسیم کیے اس موقع پرٹرانسپورٹر راجہ ندیم تاج، سابق کونسلر ملک ساجد،ملک وسیم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ نصیر ستی اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمودنے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ہی کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیرممکن ہو گئی اس سلسلے میں کرنل ر راجہ وسیم جنجوعہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور پی ٹی آئی قیادت ایم این اے صداقت علی عباسی ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء مکمل ان کے ساتھ ہیں۔
Kahuta; Third Super 8 Cricket Tournament was held in Doongi. Special guests were President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan who distributed prizes among the winners and runners of the final match. Transporter Raja Nadeem Taj, Former Councilor Malik Sajid, Malik Wasim, Additional General Secretary PTI Kahuta Naseer Satti And Secretary Information PTI Kahuta Malik Amir Mahmood also distributed prizes among the players
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق چیرمین و ن لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کی ملاقات
Former PM Shahid Khaqan Abbasi meets former chairman and PML-N leader Raja Nadeem Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق چیرمین و ن لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کی ملاقات۔ملکی،علاقائی سیاست اور حلقے کی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیرمین وناظم یونین کونسل دوبیرن کلاں اور امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلرسیداں ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات اور علاقائی سیاست پر گفتگو ہوئی۔ واپسی پر کہوٹہ میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ندیم احمد نے کہاکہ سابق وزیر اعظم شاہد عباسی نڈر سیاسی رہنما ہیں اور وہ موجودہ حکومت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت ان کو اور ان کی فیملی کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر رہی ہے انہوں نے نمائندئے کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم جہاں ن لیگ کا قیمتی سرمایہ ہیں وہاں پر ہی وہ ہمارے قاہد ہیں اورشاہد خاقان عباسی سے پرانے تعلقات ہیں اور ان کے ساتھ یہ معمول کی ملاقات تھی۔
سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی خوش دامن (ساس صاحبہ)کو سپرد خاک کر دیا گیا مر حومہ کی نمازے جنازہ کھڈیوٹ کے مقام پر ادا کیا گیا
Mother in law of Ghulam Murtaza Satti passed away in Khadyot
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی خوش دامن (ساس صاحبہ)کو سپرد خاک کر دیا گیا مر حومہ کی نمازے جنازہ کھڈیوٹ کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سیاسی وسماجی شخصیت فراز جنجوعہ آف مٹور،آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون، معروف ٹرانسپورٹرپاپا شکیل، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین یو سی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،سابق کونسلر حسنین جنجوعہ،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔