Kallar Syedan; Engineer Qamar-ul-Islam Raja presides over a meeting of PML-N candidates at Kallar Syedan Tehsil Council.
مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ کا دورہ کلرسیداں،تحصیل کونسل میں مسلم لیگی امیدواروں کے اجلاس کی صدارت کی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ کا دورہ کلرسیداں،تحصیل کونسل میں مسلم لیگی امیدواروں کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ تحصیل کونسل کے امیدواروں محمد زبیر کیانی،نعیم بنارس،راجہ ندیم احمد نے انہیں یقین دلایا کہ انہوں نے نیک نیتی کے جزبے سے امیدوار بنے ہیں ہم جماعتی فیصلوں کی پابندی کریں گے قمرالسلام راجہ نے کہا کہ حکومت کا ویلیج کونسل کا الیکشن غیر جماعتی کروانے کے فیصلے کو عدالت عظمی کے فیصلوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا وہ اس بارے میں عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جس میں حکومتی نااہلیاں اور بیڈ گورنس نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے ہمیشہ نئی دھڑے بندیاں جنم لیتی ہیں ماضی میں میں نے گوجرخان میں بلدیات کے لیئے بہتر لوگوں کو ٹکٹ دیئے کچھ ٹکٹ لندن اور پیرس کی سفارش پر بھی دے کر غلطی کی تھی جس کا خمیازہ میں نے شکست کی صورت بھی بھگتا ہے لہذہ بلدیاتی الیکشن ہمیشہ نئی دھڑے بندیوں کی وجہ بنا ہے۔
Kallar Syedan; PML-N Punjab Vice President Engineer Qamar-ul-Salam Raja along with ex MNA Raja Javed Ikhlas presides over a meeting of PML-N candidates at Kallar Syedan Tehsil Council.
چوآ خالصہ کے نواحی گاؤں شگری ڈھیری سہوٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق دس سالہ بچی سمیت دو خواتین شدید جھلس گئیں
One dead and two injured in gas explosion in village Shagri Deri, Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چوآ خالصہ کے نواحی گاؤں شگری ڈھیری سہوٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق دس سالہ بچی سمیت دو خواتین شدید جھلس گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیر کی صبح کو محمد حبیب کی اہلیہ ناشتے کیلئے کچن میں داخل ہوئی اور دیا سلائی جلاتے ہی ایک زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے اس کی اہلیہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جبکہ ان کی بہو اور دس ماہ کی بیٹی بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئیں جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں محمد حبیب کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔25 سالہ بہو اور پوتی کی حالت بھی تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔
کلر سیداں کی ڈھوک پھری موضع بناہل میں 20 سالہ یتیم لڑکی کیساتھ نوجوان کی زیادتی،حاملہ ہونے پر حمل گرادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
Man arrested for rape of orphan girl in village Banhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کی ڈھوک پھری موضع بناہل میں 20 سالہ یتیم لڑکی کیساتھ نوجوان کی زیادتی،حاملہ ہونے پر حمل گرادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا آج ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا،مسماۃ (ش) نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ 7/8 ماہ قبل،مسمی محمد سفیر جو کہ میرا قریبی رشتہ دار اور پڑوسی ہے نے اپنے رہائشی کمرے میں میرے ساتھ زناء بالجبر کیا جس کی بابت میں نے اس کی والدہ کو بھی بتایا تھاجس پر اس کی والدہ نے مجھے دھمکاتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کسی سے ذکر نہیں کرنا وہ آئندہ ایسا نہیں کرے گالیکن اس کے بعد بھی وہ مجھے ڈرا دھمکا کر متعدد بار مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔میں ڈر کی وجہ سے خاموش رہی اور اس دوران مذکورہ لے نطفہ سے حاملہ ہو گئی۔علم ہونے پر میں نے دوبارہ اس کی والدہ اور بھاوج کو بتلایا لیکن انہوں نے مجھے ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیا۔کچھ وقت کے بعد جب میرا پیٹ بوجہ حمل واضح ظاہر ہونے لگا تو قریب 3/4 ہفتے قبل محمد سفیر کی دادی اور بھاوج صبح چار بجے کے قریب کیری ڈبہ میں بیٹھا کر کسی لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں لیڈی ڈاکٹر نے ایک دن مجھے داخل رکھا اور میری مرضی اور علم میں لائے بغیر میرا حمل ضائع کر دیا۔واپسی پر لیڈی ڈاکٹر نے ایک شاپنگ بیگ میں کوئی مواد لپیٹ کر ہر دو مستورات کے حوالے کیا جو مواد مجھے گھر چھوڑنے کے بعد ان لوگوں نے کہیں دفن کر دیااور مجھے ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیاکہ اگر اس کا کسی کیساتھ ذکر کیا تو اس کا سارا الزام تمہارے چھوٹے حقیقی بھائی پر لگا دیں گے جس کی وجہ سے میرا چھوٹا بھائی بھی خوف کی وجہ سے گھر سے بھاگ گیا۔میں غریب اور کمزور لڑکی ہوں، والد فوت ہو چکا ہے جبکہ والدہ کا ذہنی توازن درست نہ ہے،اہل علاقہ صدقہ خیرات کرتے ہیں۔ملزمان نے زنا بالجبر کر کے اور حاملہ کر کے اسقاط حمل کروا کر قابل دست اندازی پولیس جرائم کی اعانت و ارتکاب کیا ہے کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے مقدمہ درج کرکے ملزم سفیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کلر سیداں کے رہائشی کا بچہ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں تبدیل کر دیا گیا
The child of a resident of Kallar Syedan was swaped at Benazir Bhutto Hospital, Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے رہائشی کا بچہ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں تبدیل کر دیا گیا۔ارشد محمود سکنہ موہڑہ سلیال کے ہاں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔نومولود بچوں کو انکوبیٹر میں رکھا گیا تھا کہ وہاں پر موجود سٹاف نے بچہ تبدیل کر دیا۔حویلیاں کے رہائشی اعجاز کے مطابق ہمارے بچے کو بھی تبدیل کر کے ہمیں مردہ بچہ تھما دیا گیا جس کی تدفین ہم نے حویلیاں میں کر دی تھی۔بعد میں بچے کو لگے حفاظتی انجکشن پر اس کا نام دیکھا گیا تو کسی اور خاتون کا تھا جبکہ ارشد محمود کے مطابق ہمیں دو دن قبل تک بتایا جاتا رہا کہ آپ کے دونوں بچے شعبہ اطفال میں تندرست ہیں اور اب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کا بچہ غلطی سے حویلیاں والوں کیساتھ تبدیل ہو گیا تھا جس کی تدفین بھی ہو چکی ہے۔