DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Concern over Health justice cards are also being issued to undeserving people

جاری کیئے جانے والے صحت انصاف کارڈ بھی غیر مستحق لوگوں کو جاری کیئے جا رہے ہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعد میں تحریک انصاف کی حکومت میں بھی جاری کیئے جانے والے صحت انصاف کارڈ بھی غیر مستحق لوگوں کو جاری کیئے جا رہے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی فیصل کالونی عالمگیر خان درانی کو بھی چند ایام قبل صحت انصاف کارڈ مہیا کر دیا گیا عالمگیر درانی نے کارڈ کے اجراء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہیں بھی اس کے لیئے درخواست ہی نہیں دیگر ادارے نے مجھے صحت انصاف کارڈ کر کے میری بے عزتی کی ہے اس طرح کیکارڈ مجھ جیسے لوگوں کو نہیں غریب نادار اور مستحق افراد کو جاری کیئے جانے چاہیئے۔

Kallar Syedan; Concern over Health justice cards are also being issued to undeserving people, Alamgeer Khan said in his statement that he never applied for the health card but received it.

نامعلوم ملزمان ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار کر نعش ویرانے میں پھینک گئے

Unidentified assailants killed a man and dumped his body on Chohan road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نامعلوم ملزمان ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار کر نعش ویرانے میں پھینک گئے پولیس کے مطابق ملزمان نے پچپن ساٹھ سالہ نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد گلے میں رسی ڈال کر چوہان روڈ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے روات پولیس مقتول کی شناخت اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی

police take immediate notice of the video that went viral on social media

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑی پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم مہران طارق کو قابو کر کے پسٹل 30 بور بمعہ چار روند برآمد کر لئے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مجھے گریبا ن سے پکڑ کر گھسیٹا ,بیوہ مسماۃ (ن) سکنہ مدینہ ٹاؤن ڈیرہ خالصہ

A Widow from Dera Khalsa registers police report after being disrespected

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… بیوہ مسماۃ (ن) سکنہ مدینہ ٹاؤن ڈیرہ خالصہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرے مرحوم شوہر کا کزن محمد رضوان میرے خلاف لوگوں میں بیٹھ کر غلط باتیں کرتا ہے اور مجھ پر بری نظر رکھتا ہے۔جب میں نے اس سے گلہ کیا تو مجھے دیکھتے ہیں اس نے نازیبا الفاظ سے گالم گلوچ شروع کر دی اور مشتعل ہو کر لوہے کا آہنی راڈ نکال لیا اور مجھ پر حملہ آوور ہو گیا اور مجھ پرآہنی راڈ سے وار کیا جو مجھے پچھلی جانب کمر پر لگا اور میں گر گئی۔ملزم نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور مجھے گریبا ن سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے میری قمیض کا گریبان پھٹ گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button