DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Khatib and Imam of Jamia Masjid Makki holds religious scholars meeting

خطیب و امام جامع مسجد مکی وممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام کہوٹہ شہر کے علائے کرام کا اجلاس مختلف ایشو ء پر گفگو کی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطیب و امام جامع مسجد مکی وممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام کہوٹہ شہر کے علائے کرام کا اجلاس مختلف ایشو ء پر گفگو کی گئی۔مسلمان اپنی جان مال قربان کر سکتے ہیں مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان صحابہ کرام کی شان اہل بیت کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کر سکتا صحابہ کرام اہلبیت سیدہ فاطمہ الزہراء کی اطاعت اور ان کے مرتبہ اور مقام سے انکار کرنے والا اپنے آپ کو مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں ہے 17ستمبر دن ایک بجے آپارہ اسلام آباد سے تحفظ صحابہ و اہلبیت ریلی نکالی جائے گی متحدہ سنی کونسل کے زیر اہتمام یہ ریلی نکالی جائے گی یہ ریلی ڈی چوک پر جا کر اختتام پذیر ہو گئی اور اس ریلی کا مقصد حکمرانوں کو آگاہ کرنا ہے کہ آئے روز سیدنا ابوبکر صدیق سیدنا عمر فاروق کے بارے میں جو نازیبا کلمات استعمال کیے جارہے ہیں اگر ان کو حکومت نے نہ روکا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی ان خیالات کا اظہار متحدہ کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ کے حوالے سے جامع مسجد مکی کہوٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کیا اس کا اہتمام خطیب و امام جامع مسجد مکی ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی نے کیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی جن میں مولانا محمد ادریس مولانا عمران علی ہزاروی قاری عبدالرشید قاری نثار امجد راولپنڈی عبد الرشید توحیدی صاحبزادہ ظہور اعوان نقیبی صاحبزادہ پروفیسر عبد الصبور سیفی حافظ عبداللہ مدنی مسجد مولانا عبدالشکور حمادی امیر جمعیت علماء اسلام حافظ عبداللہ عباسی مولانا زکیر صابری مولانا عتیق الرحمن سردار مسعود ملک عبدالروف جماعت اسلامی مولانا ابو معاویہ مولانا خالد خلیل مولانا فہیم الحق فاروقی مولانا عبدالحنان قاری عبدالرشید کے علاوہ تحصیل بھر کے علمائے کرام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا کہ تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام اس مسئلہ پر ایک ہیں اور 17 ستمبر کو سرکاری گاڑیوں کا جلوس جائے گا اور متحدہ سنی اتحاد کونسل کو مزید فعال بنایا جائے گا اس موقع پر موٹروے جیسے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا یہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل ہوا تھا اور جب تک اسلامی نظام نافذ نہیں ہوگا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے تحصیل بھر کے علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے پر قاری عثمان عثمانی کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Kahuta; Khatib and Imam of Jamia Masjid Makki and Member Peace Committee Rawalpindi District Qari Usman Usmani organized a meeting of the dignitaries of Kahuta city on various issues and announced to hold public rally in Pindi on 17th September.

کہوٹہ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے سامنے موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر جانبحق

A motorcyclist was hit by a dumper in front of Kahuta Rescue services and died on the spot.

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے سامنے موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر جانبحق۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے باپر ریسکو ون ون ٹو ٹو کے سامنے کلٹس کار نمبری ایل ای سی 247 کا دروازہ کھول کر باہر نکل رہا تھا کہ ساتھ ہی موٹر سائیکل سوار کی کار کے ساتھ ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارگر گیا اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے محمد جمیل ساکن نڑھ (چیڑاس) کو کچل دیا جس کے نتیجے میں محمد جمیل موقع پر ہی جانبق ہو گئے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عمران خان سیاسی برادری میں سیاست کے لیے آخری امید ہیں۔راجہ ارشد آف بھورہ حیال

Imran Khan is the last hope for politics in the political community. Raja Arshad of Bhura Hayal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سیاسی برادری میں سیاست کے لیے آخری امید ہیں۔عمرا ن خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا دنیا میں معاشی اور معاشرتی اعتبار میں منفرد مقام ہوگا۔ مشکل حالات میں بھی کپتان نے پاکستان کو بہتر انداز میں چلایا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون کے نمائندے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے صحت کے حوالے سے میری کوششیں عوام بخوبی جانتی ہیں انشااللہ بہت جلد کہوٹہ کو ماڈل سٹی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو آگے لے جائیں گے ہم سب کو مل ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کہوٹہ سٹی میں راجہ سعید ایڈوکیٹ کے گھرمسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

Important consultative meeting of PML-N at the residence of Raja Saeed Advocate in regarding local body elections.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کہوٹہ سٹی میں راجہ سعید ایڈوکیٹ کے گھرمسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس۔آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ سعید ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف قریشی،سیکرٹری جنرل راجہ سعید ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوہار ویلفیر ٹرسٹ کہوٹہ ملک منیر اعوان،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سوشل میڈیا کے معروف صحافی راجہ توقیر شبیر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے حامد لطیف ستی، عاصی جنجوعہ، وقار محبوب جنجوعہ اور راجہ رومان سعید موجودتھے اس موقع پر کہوٹہ شہر کی سیاست،موجوہ در پیش مسائل اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button