Kallar Syedan; In the new local government system, the youth deprived of the right of representation
نئے بلدیاتی نظام میں نہ صرف یوتھ کو نمائندگی کے حق سے محروم کر دیا گیا بلکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے ارکان کی تعداد اکتیس سے کم کرکے چودہ کر دی گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نئے بلدیاتی نظام میں نہ صرف یوتھ کو نمائندگی کے حق سے محروم کر دیا گیا بلکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے ارکان کی تعداد اکتیس سے کم کرکے چودہ کر دی گئی جن میں جنرل کونسلرز کی دس خواتین کی دو لیبر اور اقلیت کی ایک ایک نشست رکھی گئی ماضی میں کلرسیداں بلدیہ کے جنرل کونسلرز کی تعداد 23خواتین کی 5 اور یوتھ کی ایک نشست شامل تھی مگر نئے نظام میں جنرل کونسلرز کی نشستیں 23 سے کم کرکے دس کردی گئیں خواتین کی بھی نشستیں پانچ سے کم کرکے دوکر دی گئیں اور صوبہ بھر میں یوتھ کی نمائندگی سرے سے ختم کر دی گئی جبکہ تحصیل کونسل کلرسیداں 28ارکان پر مشتمل ہو گی جس میں جنرل کونسلرز کی بیس خواتین کی چار کسان کی تین اور اقلیت کی ایک نشست رکھی گئی ہے۔
Kallar Syedan; In the new local government system, not only the youth were deprived of the right of representation but also the number of members of the Municipal Committee was reduced from 31 to 14.
پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے بھانجوں پر قبضہ مافیانے چھریوں سے حملہ کر کے شدید مضروب کر دیا
PTI leader and his nephews attacked by mafia with knives and severely beaten
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے بھانجوں پر قبضہ مافیانے چھریوں سے حملہ کر کے شدید مضروب کر دیا جبکہ ان کے گارڈ اور ڈرائیورہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔پولیس نے 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔چوہدری شکیل وینس نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ روز زمین واقع پنجگراں کی نشاندہی کیلئے پٹواری ملک عابداور گرداور سردار شبیر، پنجاب ہائی ویز اتھارٹی کے گرداور انور موقع پر موجود تھے۔بوقت قریب شام ساڑھے پانچ بجے، نشاندہی شروع ہوئی تو رستم علی سکنہ ڈھوک نگیال اور ملک احسان عمر،اورنگزیب،جہانزیب عرف چاند ہمراہ دس سے بارہ افراد آ گئے۔ رستم علی نے آواز لگائی کہ یہ وہی شکیل ہے جس پر جہانزیب عرف چاند نے مجھ پر چھری سے حملہ کر دیا جس سے میرا ماتھا زخمی ہو گیا۔جب مجھے چھڑانے کیلئے اویس آگے بڑھا تو چاند نے اسے بھی چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ میرے دوسرے بھانجے عمر جہانگیر پر رستم علی نے وار ڈنڈا کیا جو اس کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگا اور اس کے بعد رستم نے مجھے پر بھی ڈنڈے برسائے جو میرے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔رستم کے ڈرائیور جس کے پاس ایک عدد رپیٹر اور اس کے دو عدد گارڈز جن کے پاس تیس بور پسٹلز تھے ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ہمارے شور وویلا پر مقامی افراد جمع ہو گئے جنہوں نے ہماری جان بخشی کروائی۔
محترمہ کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب یوسی لوہدرہ میں سابق چیئرمین نوید بھٹی کی جانب سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی
Former Chairman Naveed Bhatti held a dua on the occasion of Ms. Kulsoom Nawaz’s death anniversary.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب یوسی لوہدرہ میں سابق چیئرمین نوید بھٹی کی جانب سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں نمبردار تسنیم،چوہدری ذوالفقار،چوہدری شفیق،حاجی رمضان،چوہدری یونس اور بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی جس میں محترمہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیئے خدمات کا خصوصی تذکرہ کیا گیا نوید بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیئے محترمہ کلثوم نوازکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح،محترمہ کلثوم نواز کی مغفرت اور میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محترمہ کلثوم نواز مرحوم کی برسی کے موقع پر راہنماء مسلم لیگ ن نوید بھٹی حلقہ پی پی 10 راولپنڈی کی طرف سے دعائیہ تقریب. جس میں نمبردار تسنیم, چوہدری ذوالفقار کونسلر, چوہدری شفیق کونسلر, حاجی رمضان, چوہدری یونس اور ایک بڑی تعداد میں مسلم لیگی ورکرز کی شرکت. تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح, محترمہ کلثوم نواز کی مغفرت اور میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی گئیں.