Kallar Syedan; local body elections seats defined for Rawalpindi Metropolitan Corporation Municipal Committees and Tehsil Councils Murree, Kotli Sattian, Kahuta, Kallar Syedan Gujar Khan and Taxila.
آمدہ بلدیاتی انتخابات میں راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلز مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں گوجرخان اور ٹیکسلا کی نشستوں کا تعین کر دیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آمدہ بلدیاتی انتخابات میں راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلز مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں گوجرخان اور ٹیکسلا کی نشستوں کا تعین کر دیا گیا راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کل 56نشستیں ہوں گی جن میں جنرل کونسلز کی چالیس،اقلیتی 2 خواتین 8لیبر 8 ہوں گی جبکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں،کہوٹہ،مری،کوٹلی ستیاں،ٹیکسلا اور ٹاؤن کمیٹی دولتالہ کے کل ارکان کی تعداد 14,14ہو گی جن میں 10جنرل کونسلرز،اقلیتی ایک،خواتین 2اور لیبر کی ایک ایک نشست ہو گی میونسپل کمیٹی گوجرخان ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی ایم سی ہوگی جس کے کل ارکان کی تعداد 21ہو گی جن میں جنرل کونسلرز 15،اقلیت ایک،خواتین کی 3اور لیبر کی دو نشستیں ہوں گی تحصیل کونسل گوجرخان کے کل ارکان کی تعداد 42 ہوگی جن میں جنرل کونسلرز 30اقلیتی 2خواتین 6لیبر کی 4نشستیں ہوں گی تحصیل کونسل راولپنڈی اور مری 35,35ارکان پر مشتمل ہوں گی جن میں جنرل کونسلرز 25,اقلیتی ایک،خواتین 5لیبر کی چار نشستیں ہوں گی تحصیل کونسل کلرسیداں،کہوٹہ اور ٹیکسلا 28,28ارکان پر مشتمل ہوں گی جن میں جنرل کونسلرز 20,اقلیت ایک،خواتین 4اور کسان لیبر 3 ہوں گے ایم سی کوٹلی ستیاں کے کل ارکان 21ہوں گے جنرل کونسلرز 15 اقلیت ایک،خواتین 3لیبر کسان 2ہوں گے
Kallar Syedan; The local body elections seats for Rawalpindi Metropolitan Corporation Municipal Committees and Tehsil Councils Murree, Kotli Sattian, Kahuta, Kallar Syedan Gujar Khan and Taxila have been defined. Please see chart below…