DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Al-Fatah Group President Asif Rabbani Qureshi Meets Raja Saeed Ahmed Advocate to discuss current political sitution

الفتح گروپ کے صدرآصف ربانی قریشی کی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الفتح گروپ کے صدرآصف ربانی قریشی کی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور طاہر اسماعیل عباسی بھی موجود تھے۔گذشتہ روزسابق ممبر ایم سی کہوٹہ والفتح گروپ کے صدرآصف ربانی قریشی نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سابق ممبر ایم سی کہوٹہ و سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی آصف ربانی قریشی نے راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت کی اور ان سے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور طاہر اسماعیل عباسی بھی موجود تھے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان یونین کونسل پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جاوید اختر اور دیگر سیاسی شخصیات ملاقات

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan meets prominent political and social personalities Raja Javed Akhtar and other political personalities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان یونین کونسل پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جاوید اختر اور دیگر سیاسی شخصیات ملاقات سیاسی معملات پر تفصیلی گفتگو۔ گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوا ن امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یونین کونسل پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جاوید، راجہ ندیم،راجہ محمود، راجہ رفیق، راجہ بشار ت، راجہ اشفاق، راجہ خالد سے ملاقات علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگوکی ا س موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ کرنل محمد شبیر کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عوام کی خد مت میں گزر رہا ہے انہوں نے اپنے سابقہ دور میں حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں اگر عوام نے ان کو دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو کرنل محمد شبیر اعوان اپنے حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کریں گئے۔

سہالہ اوور ہیڈ برج کے لیے کوشاں ہیں کافی حد تک اس پر ورکنگ ہو چکی ہے ,راجہ ارشد محمود آف بھورہ حیال

Sihala overhead bridge, a lot of work has been done on it, Raja Arshad Mahmood of Bhura Hayal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ ارشد محمود آف بھورہ حیال نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جرات و بہادری کو سلام عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس طرح عمران خان کرونا وائرس کا مقابلہ کیا اور اپنے ملک کی عوام کے لیے پریشان ہیں ایسا لیڈر آج سے پہلے کوئی نہیں دیکھاانھوں نے کہا کہ کہوٹہ میں صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے بھی موثر اقدامات کیا جا رہے ہیں کرونا وائرس نے جس طرح سارے نظام کو دھرم بھرم کر دیا ہے ویسے ہی تعلیمی نظام بھی متاثر ہوا ہے انشاء اللہ اب آہندہ ہفتے تک سکول بھی کھل جاہیں گئے اور تعلیمی نظام دوبارہ بحال ہوگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کا مزید جال بچھائے جاہیں گئے سہالہ اوور ہیڈ برج کے لیے کوشاں ہیں کافی حد تک اس پر ورکنگ ہو چکی ہے جلد عوام کو خوشی کی خبریں ملیں گی۔اس موقع پر انھوں نے محکمہ صحت کے عملہ ڈاکٹرز،پولیس اور فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کرونا ء کے خلاف اپنی خدمات صف اول میں سر انجام دیا اور اب بھی دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button