DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; MPA Raja Sagheer Ahmed released a grant of 95 Lakh Rps for work in MC Kallar region

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ایم سی کلر سیداں میں گلیات،قبرستانوں کی چاردیواری اورسیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے 95 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ایم سی کلر سیداں میں گلیات،قبرستانوں کی چاردیواری اورسیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے 95 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے جس کیلئے ایک ہفتہ کے اندر اندر متعلقہ ٹھیکیداران کو ورک آرڈرز جاری کر دہئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اب ان کی پالیسیاں رنگ لے آئی ہیں۔سابقہ حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولیات کے ثمرات سے محروم رکھا اور اب خوشحالی کے دن شروع ہو گئے ہیں، عوام صبر سے کام لے بہت جلد تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں تعمیر و ترقی ہے،اپوزیشن صبر کرے اور اگلے انتخابات کا انتظار کرے۔ حکومت کی دو سالہ شاندار کارکردگی ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے،پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے،وہ وقت دور نہیں جب کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی تطہیرکا عمل مکمل ہو گااور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت مرحلہ وار ترقیاتی عمل جاری ہے جس سے ملک معیشت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوبیرن نمبل براستہ سکرانہ روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز ماہ رواں میں جاری ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan; MPA Raja Sagheer Ahmed released a grant of 95 Lakh Rps for work in MC Kallar region, The money will be spent on road repair work, graveyard wall and sewerage system.

کلر سیداں کا چرواہا زہریلی شے کے کاٹنے سے جاں بحق

An identified Shepard body found with throat cut near Sagri road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کا چرواہا زہریلی شے کے کاٹنے سے جاں بحق،روات کے قریب پچاس سالہ شخص کوملزمان ذبح کر کے نعش غیرآباد حویلی میں پھینک کر فرار ہو گئے سب انسپکٹر نصیرالرحمان کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے نامعلوم ملزمان نے پچاس برس کے شخص کا گلا کاٹ کر اسے روات ساگری روڈ پر سڑک کنارے ایک حویلی کے اندر پھینک دیا پولیس مصروف تفتیش ہے دوسرا واقعہ کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ کے قریب پیش آیا جہاں 40 سالہ شخص کی نعش برآمد شناخت گلفراز احمد سکنہ نئی آبادی ڈھیرہ خالصہ کے نام سے ہوئی ہے یہ صبح کو مال مویشی لے کر قریب ہی واقع کس میں چلا گیا اور گھرشام تک گھر واپس نہ آنے پر تشویش لاحق ہوئی جس کی بعد ازاں نعش ایک ویران جگہ سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق اس کی موت زہریلی چیز کے ڈسنے سے ہوئی ہے کیونکہ اس کے جسم پر کسی قسم کے زخم کا کوئی نشان موجود نہیں۔

مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن ہو یاعام انتخابات بھرپور حصہ لے کر حکمران جماعت کو شکست فاش دے گی

PML-N will defeat the ruling party by taking full part in the local body elections or general elections, Shaukat Iqbal Janjua

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن ہو یاعام انتخابات بھرپور حصہ لے کر حکمران جماعت کو شکست فاش دے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کے نعرے پر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے والوں نے انہیں مہنگائی بیروزگاری افراتفری بجلی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے سوا کچھ نہ دیا عمران خان کنٹینر پر کئے گئے تمام وعدوں سے پھر چکے ہیں ڈیزل پٹرول سستا ہوا نہ بجلی گیس کے نرخ کم ہوئے مسلم لیگ ن کے زمانے میں چینی پچپن روپے کلو دستیاب تھی آج یہی چینی ایک روپے دس روپے میں بھی دستیاب نہیں گندم میں کفیل ملک پاکستان آج گندم درآمد کر رہا ہے یہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی نااہلی اور کرپشن کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ فعال کارکنوں کو بلدیات میں نامزد کیا جائے گا۔

اچانک مسمیان یاسین مسلح رپیٹر12 بور،محمد طاہر مسلح ڈنڈا،حمزہ طارق مسلح پسٹل اپنے دیگر 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جو کہ مسلح ڈنڈے تھے مکان کے اندر داخل ہو گئے اور ہمیں مارنا شروع کر دیا,محمد وقاص جاوید

M Waqas Janjua registers police report after being attacked in his home

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محمد وقاص جاوید نے پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں کلر سیداں میں کپڑے کی دکان کرتا ہوں،میں نے 21مارچ، مسمی طارق محمود سے ایک عدد مکان جو کہ ڈبل سٹوری پر مشتمل ہے اوردو عدد دکانیں واقع موضع کلر بدہال جناح کالونی بعوض 25 لاکھ روپے خرید کیا اور رقم اس کی بیوی کی موجودگی میں ادا کر کے قبضہ حاصل کیا۔ گزشتہ روز بوقت ساڑھے 12 بجے دن، میں دکان کی تعمیرات کے سلسلہ میں ارباب حسین،ساجد محمود،قیصر ندیم اپنے مکان جناح کالونی میں موجود تھے کہ چھت کی جانب سے اچانک مسمیان یاسین مسلح رپیٹر12 بور،محمد طاہر مسلح ڈنڈا،حمزہ طارق مسلح پسٹل اپنے دیگر 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جو کہ مسلح ڈنڈے تھے مکان کے اندر داخل ہو گئے اور ہمیں مارنا شروع کر دیاجس سے ہم زخمی ہو گئے۔

حاجی محمد شریف انتقال کر گئے،نماز جنازہ ڈھو ک رکھ میں ادا کر دی گئی

Haji M Shareef passed away in Dhok Rakh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول پھلینہ کے سینئر ہیڈ ماسٹرمحمدرضا وینس کے والد حاجی محمد شریف انتقال کر گئے،نماز جنازہ ڈھو ک رکھ میں ادا کر دی گئی ہے جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،سابق ایم پی اے کرنل شبیر احمد اعوان،راجہ ندیم احمد، چوہدری محمد الیاس،تنویر راجہ،عبدالجلیل، ملک افتخار،اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

چوآخالصہ کے ذوالفقار علی جنجوعہ عرف مسٹر بلیک انتقال کر گئے

Zulfiqar Ali Janjua alias Mr. Black of Choa Khalsa passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چوآخالصہ کے ذوالفقار علی جنجوعہ عرف مسٹر بلیک انتقال کر گئے نماز جنازہ میں مخدوم سید حسن ناصر نقوی، راجہ ندیم احمد، سید راحت علی شاہ، چوہدری توقیر اسلم، نمبردار اسد عزیز، ٹھیکیدار بشارت حسین، سید آصف علی شاہ، شیخ محمد حنیف، احسان الحق قریشی، حاجی محمود علی جنجوعہ،بابو شیر افگن راجہ،اسحاق حیدری اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button