DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta Police cracks down on timber mafia: Two suspects arrested with truck loaded of timber

پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائی۔ٹرک سے چیڑھ کے 30 عدد نگ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائی۔ٹرک سے چیڑھ کے 30 عدد نگ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار۔لکڑی سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا۔ دو ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے لہتراڑ کے علاقے گھن گلی میں ناکہ بندی کے دوران ایک ٹرک نمبری TY831 کو روک کر چیکنگ کے دوران اس میں سے چیڑھ کی لکڑی کے 30 عدد نگ بر آمد کر لیے۔ جبکہ دو ملزمان انیس احمد ولد نعیم احمد ساکن کوٹلی ستیاں اور محمد ایاز ولد طاہر تبارک ساکن لہتراڑ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے ٹرک اپنے قبضہ میں لے لیا۔

Kahuta Police cracks down on timber mafia have led to two suspects Anees Ahmed of Kotli Sattian and Mohammad Ayaz of Lehtar arrested with truck loaded of timber.

Show More

Related Articles

Back to top button