London; Super T-10 cricket tournament being held at Burnham cricket ground, Slough on 31st August
سلاؤ سُپر ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ 31اگست کو ہو گا۔
لندن –محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔سلاؤ سُپر ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ 31اگست کو ہو گا۔ بریجِنگ گیپس فوسٹرنگ ایجنسی (یو۔کے) کے تعاون (اسپانسر) سے برنہم کرکٹ کلب میں سلاؤ سُپر ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ اکتیس 31 اگست 2020ء بروز سموار کو منعقد ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 8 کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جو سلاؤ، لوٹن اور ایلزبری سے آئیں گی۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور مہمانوں کو کھانا بھی دیا جائے گا۔ جو فوسٹرنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر محترم جناب محمد زاہد راجہ صاحب کی طرف سے ہے۔ جنہوں نے لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کمیؤنٹیزکے درمیان باہم اشتراک، رواداری اور دوستانہ کرکٹ میچوں کی بنیاد رکھی۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو مبلغ پانچ سو پاؤنڈز £500 انعام دیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو مبلغ تین سو پاؤنڈز£ 300، مین آف دی میچ (فائنل) کو ایک سو £100پاؤنڈ جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو بھی مبلغ ایک سو £ 100-00پاؤنڈز انعام میں دئیے جائیں گے۔برنہم کرکٹ کلب میں کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں حفاظتی ہدایات کا خیال رکھا جائے جبکہ وہاں پر مدعو مہمان شائقین کیلئے ریفریشمنٹ کا سلسلہ پورا دن جاری رہے گا۔ جبکہ میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انگلینڈ (یو۔کے) میں پاکستان اور انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی کرکٹ میچ جاری ہیں۔ جبکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا۔ جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی نرمی کے فوراً بعد شروع ہو رہا ہے۔مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایک استقبالیہ کاؤنٹر بھی بنایا جائے گا۔ اور انٹرٹیمنٹ بھی ہو گی۔ اسکے لئے تعان بریجنگ گیپس فوسٹرنگ ایجنسی نے پیش کیا ہے۔
London; Super T-10 cricket tournament is being held at Burnham cricket ground, Slough on 31st August, The tournament is being organised by Bridging gaps fostering agency. Eight teams will participate in the tournament as fans are asked to come and support the event. the event is taking place at Burnham Cricket Club, Taplow Common Road, Burnham SL1 9LP.
چیئرمین افتخار احمد سے انکے بہنوئی حاجی چوہدری قربان حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار
Ch Qurban Hussain passed away in Slough
لندن –محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ چیئرمین افتخار احمد سے انکے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار۔ چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل (سلاؤ) انگلینڈ پیریش کونسلر افتخار احمد سے انکے بہنوئی حاجی چوہدری قربان حسین کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار چوہدری قربان حسین (مرحوم) 80 برس کی عمر میں چند روز قبل22 اگست 2020ء کو سلاؤ، برطانیہ میں وفات پا گئے تھے۔ اور مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی۔