ایم پی اے میجرلطاسب ستی کی کاوشوں سے لینڈ سلائیڈ سے بند ہونے والی راولپنڈی کوٹلی ستیاں روڈ جو چھینٹ کے مقام سے بند ہو گئی تھی کھول دی گئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ایم پی اے میجرلطاسب ستی کی کاوشوں سے لینڈ سلائیڈ سے بند ہونے والی راولپنڈی کوٹلی ستیاں روڈ جو چھینٹ کے مقام سے بند ہو گئی تھی کھول دی گئی، ایم پی اے میجر لطاسب ستی لہتراڑ روڈ چھینٹ کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے مقام کا تفصیلی جائزہ لیا ان کے ہمراہ ایکسین ہائی وے، ایس ڈی او ہائی وے، انجینئر محکمہ ہائی وے کرنل جواد طارق، کمانڈر قاسم ستی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود رہیں جبکہ محکمہ ہائی وے کی ہیوی مشینری نے سڑک کو عارضی طور پر بحال کرنے کے لیے کام شروع کیا اور کافی محنت اور لگن سے کام کرکے عارضی طور پر روڈ کو ٹریفک کی روانی کے لیے کھول دیا گیا اور مستقل حل کے لیے ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے محکمہ ہائی وے کے ایکسئین، ایس ڈی او اور انجینئرز کے ساتھ ساتھ آرمی کے انجینئرز کے ساتھ مل کر اس لینڈ سلائیڈنگ کا مستقل لائحہ عمل بنانے کے لیے فیزیبلٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ انجینئر کی رائے کے مطابق اس لینڈ سلائیڈ کا مستقل حل نکالا جائے، میجر لطاسب ستی کی بروقت کاروائی کو عوام علاقہ نے شاندار الفاظ میں سراہا اور علاقے کے لیے انکی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔