DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tazia, Alam processions taken out from five places in Tehsil Kallar Syedan

محرم الحرام کے سلسلے میں ہفتہ کے روز تحصیل کلرسیداں کے پانچ قصبات میں جلوس علم نکالے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محرم الحرام کے سلسلے میں ہفتہ کے روز تحصیل کلرسیداں کے پانچ قصبات میں جلوس علم نکالے گئے آج یوم عاشور تین قصبات سے جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگے سب سے بڑا اور مرکزی جلوس آج چوآخالصہ میں نکالا جائے گا ہفتہ کے روز چوآخالصہ میں سید صارم حسین شاہ اور سید قربان حسین کے گھروں سے جلوس علم برآمد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ میں مکمل ہوئے اس کے علاؤہ پیر گراٹہ سیداں،سکوٹ اور دھمالی میں بھی جلوس نکالے گئے یوم عاشور کو تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس چوآخالصہ میں ہوگا صبح دس بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوگا ماتمی جلوس نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے حویلی سید واصف علی شاہ پہنچے گا جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گی مرکزی جلوس حیدری چوک پہنچے گا جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین خطاب کریں گے جس کے بعد عزادار زنجیر زنی اور سینی کوبی کرتے ہوئے مین بازار بنک چوک سکول روڈ سے ہوئے علی لاج پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں منعقد ہو گی اس کے علاؤہ دن دس بجے تریل اور شب نو بجے پیر گراٹہ سے بھی جلوس نکالے جاہیں گے جو مقررہ راستوں سے ہوئے اختتام پزیر ہوں گے جبکہ گیارہ محرم کو کلرسیداں میں جلوس علم نکالا جائے گا۔

Kallar Syedan; Tazia, Alam processions were taken out from five places in Tehsil Kallar Syedan on Saturday, the largest procession was taken out in Choa Khalsa along with Pir Garata Syedan, Sakot, Kallar and Dhamali. The main Muharram Al Harram procession will take place on Sunday.

موسلادھار بارش سے جہاں ندی نالوں میں بدترین طغیانی دیکھی گئی وہیں آب نوشی اسکیم کلرسیداں بھی بری طرح سے متاثر ہوئی

The torrential rains not only caused the worst floods in the streams but also badly affected the irrigation scheme.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…دو دن قبل کی موسلادھار بارش سے جہاں ندی نالوں میں بدترین طغیانی دیکھی گئی وہیں آب نوشی اسکیم کلرسیداں بھی بری طرح سے متاثر ہوئی اس کی میں لائن کا کچھ حصہ پانی میں بہ جانے سے کلرسیداں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی گزشتہ تین ایام سے لائن کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ برساتی نالے میں طغیانی سے دوبیرن کلاں سے نمبل سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر بہ جانے سے امدورفت مکمل طور پر بند ہے۔

بلدیہ کلرسیداں کے نئے چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے پہلے ہی روز چارج سنبھالنے کے فوری بعد پانچ غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے

Five absent staff at Municipality fired by newly appoint boss

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بلدیہ کلرسیداں کے نئے چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے پہلے ہی روز چارج سنبھالنے کے فوری بعد پانچ غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جن میں جواد احمد،عمران خان،غلام اختر،مختارشاہ اور عدیل ظفر بھٹی شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے اے ایس آئی عماد منیر کے والد محمد منیر کو ساگری میں سپرد خاک کردیا گیا

Muhammad Munir, father of ASI Hamad Munir of Punjab Police, was buried in Sagri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب پولیس کے اے ایس آئی عماد منیر کے والد محمد منیر کو ساگری میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کارکنوں کے علاؤہ پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button