DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Body of Irfan Ali who jumped in to strong current at Bewal bridge found in Morra Hafiyal kass

تین دن پہلے بیول نالہ سریں میں ڈوب کر بہہ جانے والے عرفان علی(پاکپتن) کی لاش موھڑہ ہفیال سے مل گئی

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::تین دن پہلے بیول نالہ سریں میں ڈوب کر بہہ جانے والے عرفان علی(پاکپتن) کی لاش موھڑہ ہفیال سے مل گئی جس کا آج بیول میں نماز جنازہ ادا کیا گیا نماز جنازہ میں نہ صرف بیول بلکہ دور دراز سے بھی افراد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ کھلاڑیوں، تاجر برادری اور دیگر طبقہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔عرفان علی کی والدہ کی آہ بکا نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ عرفان علی کبڈی بھی کھیلتا تھا اور سروس اسٹیشن پر محنت مزدوری کرتا تھا اس کے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد لاش کو پاکپتن روانہ کرنے کا اہتمام سے سیاسی و سماجی شخصیت حاجی اسلم اور ان کے بھائی محمد اشرف نے کیا جنھوں نے اہل خانہ کے ہمراہ لاش کو پاکپتن بھیجا۔

Gujar Khan; The Body of Irfan Ali who jumped in to strong current at Bewal bridge has been found in Morra Hafiyal kass after three days of search. the body was handed over to his family in Pakpatan after namaz e janaza in Bewal.

Show More

Related Articles

Back to top button