حالیہ شدید بارشوں سے کو ٹلی ستیاں سے راولپنڈی جانے والی مین شاہراہِ ایک بڑی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھینٹ کے مقام سے مکمل بند ہوگئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… حالیہ شدید بارشوں سے کو ٹلی ستیاں سے راولپنڈی جانے والی مین شاہراہِ ایک بڑی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھینٹ کے مقام سے مکمل بند ہوگئی،زمینی رابط منقطع ہونے سے کوٹلی ستیاں ، آ زاد کشمیر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کا لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا وزٹ کیا مگر تاحال حکومتی مشینری نہ پہنچ سکی تفصیلات کیمطابق ہر سال کے موسم کوٹلی ستیاں کے علاقہ چھینٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہاں قائم کی جانے والی دیواروں سے یہاں پر قومی خزانے کے کروڑوں روپے دیواروں کی تعمیر پر خرچ ہوتے ہیں مگر مستقل حل نہیں کیا جاتا عوام علاقہ نے ،مسافروں و ٹرانسپورٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سال کی اس عوامی اذیت کے چھٹکارا کے لیے یہاں پر پل یا بریک تعمیر کیا جا ے۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں سے کو ٹلی ستیاں سے راولپنڈی جانے والی مین شاہراہِ ایک بڑی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھینٹ کے مقام سے مکمل بند جبکہ دیگر متعدد مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ سے لنک روڈز بھی بند ہو گئی ہیں مین شاہراہِ بند ہونے سے زمینی رابط منقطع ہونے گیا جس سے کوٹلی ستیاں ، آ زاد کشمیر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا وزٹ کیا مگر تاحال حکومتی مشینری نہ پہنچ سکی