سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی کیپٹن صفدر حسین سے ملاقات
گوجر خان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )گوجرخان مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلص وہی ہیں جو اتحاد کی بات کرتے ہیں پارٹی میں انتشار اور افراتفری پھیلانے والے پارٹی کے وفادار نہیں ہو سکتے چوہدری محمد ریاض اور چودھری خورشید زمان نے ہمیشہ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے،پارٹی انہیں فراموش نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے رائیونڈ میں سابق وزیر چوہدری محمد ریاض اور سابق پارلیمانی سیکرٹری چودھری خورشید زمان سے ملاقات کے دوران کیا جو نواز شریف کی ہدایت پر کی گئی،ملاقات میں ن لیگ کے دونوں رہنماؤں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گوجر خان کی پارٹی سیاست کے بارے میں بریفنگ دی اور مشرف کے برسراقتدار آنے سے اب تک کی پارٹی صورتحال سے آگاہ کیا،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں فون پر پارٹی قائد نواز شریف سے بات کی،اور پارٹی قائد محمد نواز شریف نے فون پر چوہدری محمد ریاض اور چوہدری خورشید زمان سے بھی بات کی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں لندن سے جو منصوبہ کیا تھا وہ اس کے مطابق پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں نواز شریف نے انہیں پارٹی کے لئے خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کو جوڑنے کی کوششیں جاری رکھیں اور نظریاتی کارکنوں سے رابطہ میں رہیں،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ گوجرخان کی سیٹیں نواز شریف کی امانت ہیں،جو آمدہ انتخابات میں ان کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔
Gujar Khan; Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz called on Captain Safdar Hussain along with Ch Khurshid Zaman and discussed current political situation as Captain Safdar thanked Ch Riaz for his continuous support.