بارش کے بعد گوجرخان کسی دریا کا منظر پیش کر رہی ہے
گوجرخان.(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )بارش کے بعد گوجرخان سروس روڈ کسی دریا کا منظر پیش کر رہی ہے پچھلے دور حکومت میں بلا شبہ بہت سی روڈز نئی بھی بنائی گئیں اور ایسی ہی بہت بہت سارا مرمتی کام بھی کرایا گیا مگر اس طرح کے تمام پراجیکٹ میں نان ٹیکنیکل لوگوں نے سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا کروڑوں روپے کا بجٹ لگانے کے باوجود ان تمام پراجیکٹس میں پانی کی نکاسی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا جس کی وجہ سے ذرا سی بارش سے مین بازار۔حیات سر روڈ۔ ہاؤسنگ سکیم نمبر 1, سروس روڈ جہاں جہاں نیا یا مرمتی۔کام کیا گیا وہاں پانی۔کھڑا ہو جاتا ہے اب اس کا حل نکالنے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ بجٹ کی ضرورت ہے جو کہ موجودہ حالات میں تو ممکن نظر نہیں آرہا۔ اس لیے مجبوراً اہل گوجرخان کو منی کراچی جیسے ماحول میں رہنا ہی پڑے گا۔