تحریک لبیک پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کا علامہ ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں ذمہ داران و عہدیداران شریک ہوئے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… تحریک لبیک پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کا علامہ ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں ذمہ داران و عہدیداران شریک ہوئے جبکہ سابق امیدوار این اے ستاون جاوید اختر عباسی ، علامہ مفتی ذکاء اللہ سعیدی ، مفتی عزیزالحق نقشبندی نے خصوصی شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا اور بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں , تحریک کے مرکزی دفتر کے قیام سمیت دیگر اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تحصیل کی نئی باڈی کا اعلان بھی کردیا گیا نومنتخب اراکین میں علامہ ثناء الحق قادری کو سرپرستِ اعلیٰ، علامہ ناصر رضوی کو امیر علامہ بابر ستی کو نائب امیر علامہ تصور سلطانی کو ناظمِ اعلیٰ حافظ محمد رمضان کو نائب ناظمِ اعلیٰ عامر محمود کو ناظمِ مالیات حامد نواز کو نائب ناظمِ مالیات حافظ زاہد ستی کو ناظمِ نشر واشاعت عبدالرحیم کو ناظمِ خدمتِ خلق علامہ فہیم اختر کو رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم فوادالحق ستی کو رابطہ سیکرٹری برائے انتظامیہ محمد ریحان کو لیگل ایڈوائزر دلپذیر حسین کو ناظم سیکورٹی حافظ عبدالوقار کو ناظم الیکشن سیل حافظ قاسم عباسی کو ناظم دفتر اور حافظ سفیان الحسن کو تحریکی ڈیزائینر مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ کہا کہ ناموس رسالتﷺ اور ختمِ نبوتﷺ کے مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور ملک پاکستان میں نفاذِ نظامِ مُصطفیٰ ﷺ کےلیے ہم ہرقسم کی قربانی دینے کےلیے تیار ہیں انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مساجد اور شعائرِ اسلام کی توہین ناقابلِ برداشت عمل ہے مسجد وزیر خان میں چند دن قبل ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…شان اہلبیت کانفرنس و براۓ ایصال ثواب واجدعلی ستی صاحب مرحوم سابقہ ناظم یوسی سانٹھ سرولہ، و سابق تحصیل ناظم حاجی شہزاد نعمت ستی مرحوم مرکزی جامع مسجد غوثیہ نعمت علی خان میلاد چوک کوٹلی ستیاں میں 27 اگست بروز جمعرات 7 محرم الحرام صبح 9 بجےسے نمازظہر تک منعقد ہوگی جس میں تمام اہل محبت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ایس او ایس سیکورٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان راولپنڈی زون کے ایریا منیجر ملک بشیر اور ایریا سیکورٹی آفیسر الحاج بشیر احمد ستی نے مسماتہ عاشق حسین مرحوم ساکن ترلائی کلاں جو کہ ایس او ایس سیکورٹی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ ملازم تھے اور روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے تھے انہیں بشیر احمد ستی نے اور ملک طارق بشیر کی ذاتی کاوشوں سے کمپنی سے مبلغ دس لاکھ روپے کا چیک لے کر دیا گیا اہل خانہ نے ایریا منیجر ملک طارق بشیر اور ایریا سیکورٹی آفیسر الحاج بشیر احمد ستی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خاندان کی مدد کی بیوہ اور اسکے دیگر اہل خانہ نے کمپنی مالکان کے لیے درازی عمر اور صحت وتندرستی کے لیے دعاکی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطافرماے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اینگلو ایجو کیٹر سکول تھانہ روڈ کوٹلی ستیاں میں صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن طارق عزیز ستی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ سکولوں کے سر براہان نے شرکت کی اجلاس میں یکم ستمبر والے فیصلے پر نظرثانی کی گئی ہیں اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7ستمبر کو گورنمنٹ جو فیصلہ کرے گی اس کی پابندی کی جائے گی لیکن پنجاب حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ مری کوٹلی ستیاں میں سکول دسمبر 2019 سے بند ہیں جو کہ آٹھ ماہ مکمل ہو چکے ہیں مگر گورنمنٹ پرائمری سیکشن کو مزید دو ماہ بند کرتی ہے تو دسمبر کے آخر میں شدید سردی اور برف باری کا آغاز ہو جاتا ہے اور پرانی سیکشن ہمارے لئے کھولناانتہائی دشوار بلکہ ناممکن ہو جائے گا ہمارے تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو جائیں