DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Public are being robbed with high inflation on the name electricity and gas

پاکستان میں ڈیزل پٹرول بجلی گیس کے نام پر عام لوگوں کو لوٹاجارہا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ حکمران چور ہیں یہ الفاظ ہے وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے قبل آج یہ خود اقتدار میں ہیں توبجلی گیس کے نرخوں میں ہر روز ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے حکومت خود اس جرم میں شریک ہیں کوئی عدالت بھی از خود نوٹس نہیں لیتی چند ماہ قبل تک کورونا کے باعث صارفین کو کم لاگت کے بل حکومتی ہدایت پر ارسال کیئے گئے آج وہ رقم سود کے ساتھ مختلف اقساط میں واپس وصول کی جارہی ہے قوم کو سستی بجلی کی نوید سنانے والے اگلی ہی سانس میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیتے ہیں من پسند ٹیرف کے ذریعے لوگوں کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیلا جا رہا ہے تین سو بہتر یونٹ کا بل ساڑھے چھ ہزار وصول کیا جا رہا ہے چار ہزار کی بجلی استعمال کر کے حکومتی خزانے میں ساڑھے چھ ہزار جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے مگر ایسا یورپ افریقہ اور دیگر ممالک میں نہیں ہوتا مگر نئے پاکستان میں ڈیزل پٹرول بجلی گیس کے نام پر عام لوگوں کو لوٹاجارہا ہے حکومتی ترجیحات کچھ یوں ہیں کہ چند بڑوں کو ریلیف کے نام پر فائدہ پہنچا کر غریبوں کو نچوڑ لیا جائے اور اسی منصوبے پر پی ٹی آئی کی حکومت کام کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے

غیر شادی شدہ میری بیٹی کو اغواء کر لیا ,محمد ذوالفقار سکنہ ا نچھوہا

M Zulfiqar registers police report after his daughter is abducted in Anchoa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… محمد ذوالفقار سکنہ ا نچھوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں،میرے سات بچے ہیں سب سے بڑی بیٹی کا نام ماریہ ذوالفقار ہے جس کی عمر قریب 18/19 برس ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔مورخہ 22 اگست،میں سودا سلف لینے بازار گیا، ایک بجے دن واپس آیا تو گھر والوں نے بتایا کہ ماریہ گھر پر موجود نہیں جس کی میں نے ارد گرد تلاش شروع کی تو مجھے محمد فاصل اور محمد بابر نے بتایا کہ مورخہ 22 اگست بوقت 12 بجے دن،، ہم دونوں جنگل ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ عدنان مشتاق موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس کے پیچھے شاہزیب اور ماریہ بیٹھے ہوئے تھے اور کلر سیداں کی جانب جا رہے تھے۔میں نے عدنان کے بھائی عمران کو بتایا تو اس نے مجھے گالی گلوچ شروع کر دی۔ شاہزیب ہمارا قریبی رشتہ دار ہے اور پڑوسی ہے اس نے عدنان مشتاق،عمران مشتاق کیساتھ مل کر میری بیٹی کو زناء حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔

موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج

Case registered for affixing fake number plate on motorcycle

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل جس پر نصب کی گئی نمبر پلیٹ پر 72 تحریر تھا کو روک کر چیک کیا گیا تو وہ جعلی نکلی جس پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار ظہور احمد عباسی سکنہ مرزا کمیلی کے خلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر تھانے بند کر دیا۔موٹر سائیکل سوار جعلی نمبر پلیٹ کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

Show More

Related Articles

Back to top button